📅 منگل، 16-06-2026 فیس بک یوٹیوب
ڈیلی اکثریتDaily Aksriyat
سچائی کی آواز — تازہ ترین خبریں اور روزنامہ
تعلیمی خبریں

صوابی: گورنمنٹ ڈگری کالج شیوہ میں نیا بلاک نامکمل، طلباء و طالبات مشکلات سے دوچار

🗓 18 Sep 2025
صوابی: گورنمنٹ ڈگری کالج شیوہ میں نیا بلاک نامکمل، طلباء و طالبات مشکلات سے دوچار
صوابی (نمائندہ خصوصی) گورنمنٹ ڈگری کالج شیوہ میں نیا بلاک تاحال مکمل نہ ہوسکا، جس کے باعث طلباء و طالبات کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سسوا کے ایگزیکٹیو باڈی کے رکن راز محمد اور پروگرام کوآرڈینیٹرمحمد اقبال نے کالج کا خصوصی دورہ کیا اور زیرِ تعمیر بلاک کا جائزہ لیا۔ یاد رہے کہ 2019 میں تین کروڑ پندرہ لاکھ روپے کی لاگت سے اس بلاک کی تعمیر شروع کی گئی تھی اور 90 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے، تاہم اب تک وائٹ واش، بجلی، پانی، دروازے اور کھڑکیوں کی تنصیب باقی ہے۔
کالج میں اس وقت سات سو سے زائد طلباء زیرِ تعلیم ہیں جبکہ تین سال قبل بی ایس پروگرام کے آغاز سے یہاں طالبات بھی تعلیم حاصل کررہی ہیں۔ طلباء و طالبات نے شکایت کرتے ہوئے کہا کہ کلاس رومز میں بجلی اور پانی کی سہولت میسر نہیں، جبکہ دروازے اور کھڑکیاں نہ ہونے کے باعث شور شرابے سے تعلیمی عمل متاثر ہورہا ہے۔
اس موقع پر سسوا اور اصلاحی جرگہ شیوہ کے اراکین نے صوبائی وزیر تعلیم، ایم این اے شہرام ترکئی اور صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر نیا بلاک مکمل کیا جائے تاکہ طلباء و طالبات کو بہتر تعلیمی ماحول فراہم کیا جاسکے