📅 پیر، 26-10-2026 فیس بک یوٹیوب
ڈیلی اکثریتDaily Aksriyat
سچائی کی آواز — تازہ ترین خبریں اور روزنامہ
تعلیمی خبریں

جامعہ ہری پور کے وائس چانسلر کا عبدالولی خان یونیورسٹی مردان کا دورہ

🗓 26 Oct 2026
جامعہ ہری پور کے وائس چانسلر کا عبدالولی خان یونیورسٹی مردان کا دورہ
جامعہ ہری پور کے وائس چانسلر کا عبدالولی خان یونیورسٹی مردان کا دورہ

مردان: جامعہ ہری پور کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ساجد رشید احمد نے عبدالولی خان یونیورسٹی مردان کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے چیئرمین شعبۂ تعلیم پروفیسر ڈاکٹر محمد ادریس اور ایڈیشنل ڈائریکٹر کوالٹی انہانسمنٹ سیل ابرار حسین عمر زئی سے ملاقات کی۔ اس موقع پر پرووسٹ پیر اسفندیار بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔
ملاقات کے دوران اعلیٰ تعلیم، تدریسی معیار، تحقیقی سرگرمیوں اور جامعات کے درمیان تعلیمی و تحقیقی تعاون کے فروغ سے متعلق امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ شرکاء نے جامعات میں معیاری تعلیم کے فروغ، تحقیق کے نئے مواقع پیدا کرنے اور تعلیمی و انتظامی شعبوں میں بہتری کی اہمیت پر بھی گفتگو کی۔
پروفیسر ڈاکٹر ساجد رشید احمد اعلیٰ تعلیم، تحقیق اور یونیورسٹی انتظامیہ کے شعبوں میں وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ وہ اس سے قبل یونیورسٹی آف دی پنجاب، لاہور میں ڈین اور پروفیسر کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں، جبکہ یونیورسٹی آف اوکاڑہ اور یونیورسٹی آف کمالیہ کے وائس چانسلر بھی رہ چکے ہیں۔
دورے کا مقصد جامعات کے درمیان علمی روابط کو فروغ دینے، تجربات کے تبادلے اور اعلیٰ تعلیم و تحقیق کے شعبوں میں باہمی تعاون کے امکانات کو اجاگر کرنا تھا۔