مردان میں مصنوعی ذہانت کے ارتقاء پر دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس کا آغاز، وائس چانسلرز اور عالمی ماہرین کی شرکت
🗓 21 Nov 2026
# مردان میں مصنوعی ذہانت کے ارتقاء پر دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس کا آغاز، وائس چانسلرز اور عالمی ماہرین کی شرکت
**وفاقی حکومت نے مردان کو مصنوعی ذہانت (AI) کا مرکز اور چیمپئن قرار دیا ہے، جدید ٹیکنالوجی میں تیزی سے تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں جن سے دنیا بھر میں استفادہ کیا جا رہا ہے، وی سی یو ای ٹی پروفیسر ڈاکٹر گل محمد؛ کانفرنس سے طلبہ و طالبات کو جدید ٹیکنالوجی کے نئے رجحانات، تحقیق اور عملی استعمال سے آگاہی حاصل ہوگی، پروفیسر ڈاکٹر جمیل احمد**
**مردان ()** یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ای ٹی) مردان کے زیر اہتمام مصنوعی ذہانت (Artificial Intelligence) کے ارتقاء، جدید رجحانات اور مستقبل کے امکانات کے موضوع پر دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس کا آغاز ہوگیا۔ کانفرنس کا باقاعدہ افتتاح وائس چانسلر یو ای ٹی مردان پروفیسر ڈاکٹر گل محمد خان نے کیا۔ افتتاحی تقریب میں مختلف جامعات کے وائس چانسلرز، ممتاز ماہرین تعلیم، محققین، اے آئی اسکالرز، اساتذہ اور طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔
کانفرنس میں وائس چانسلر عبد الولی خان یونیورسٹی مردان پروفیسر ڈاکٹر جمیل احمد سمیت یو ای ٹی نوشہرہ، بونیر، صوابی اور پشاور کی جامعات کے وائس چانسلرز اور مصنوعی ذہانت کے شعبے سے وابستہ ماہرین تعلیم نے شرکت کی۔ دو روزہ کانفرنس کا بنیادی مقصد مصنوعی ذہانت کے شعبے میں ہونے والی تیز رفتار ترقی، جدید سائنسی تحقیقات، ٹیکنالوجی کے عملی استعمال اور تعلیمی و تحقیقی اداروں کے درمیان تعاون کو فروغ دینا ہے۔
افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر یو ای ٹی مردان پروفیسر ڈاکٹر گل محمد خان نے کہا کہ مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی میں انتہائی تیزی سے تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں اور دنیا کے ترقی یافتہ ممالک سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی میں اس جدید ٹیکنالوجی سے بھرپور استفادہ کیا جا رہا ہے۔ مصنوعی ذہانت نے تعلیم، صحت، صنعت، زراعت، کاروبار، تحقیق اور دیگر شعبوں میں ترقی کے نئے راستے کھول دیے ہیں، جبکہ مستقبل میں اس کی اہمیت اور افادیت میں مزید اضافہ ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے مردان کو مصنوعی ذہانت کے حوالے سے ھب اور چیمپئن قرار دیا ہے، جو اس خطے کے لیے ایک اہم اعزاز اور بڑی پیش رفت ہے۔ اس فیصلے سے مردان میں جدید ٹیکنالوجی، تحقیق، اختراع اور تعلیمی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ یو ای ٹی مردان جدید سائنسی تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیمی ماحول فراہم کرنے اور نوجوان نسل کو مصنوعی ذہانت کے شعبے میں مہارت سے آراستہ کرنے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ عبد الولی خان یونیورسٹی مردان، ویمن یونیورسٹی مردان اور دیگر جامعات کے ساتھ باہمی اشتراک اور کنسورشیم کے ذریعے مصنوعی ذہانت کے شعبے کو مزید وسعت دی جا رہی ہے تاکہ جامعات کے تحقیقی وسائل، تجربات اور صلاحیتوں کو یکجا کرکے جدید ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے مشترکہ اقدامات کیے جا سکیں۔
اس موقع پر وائس چانسلر عبد الولی خان یونیورسٹی مردان پروفیسر ڈاکٹر جمیل احمد نے اپنے خطاب میں کہا کہ مصنوعی ذہانت موجودہ دور کی اہم ترین سائنسی ضرورت بن چکی ہے اور دنیا بھر میں تعلیمی ادارے اس شعبے میں تحقیق اور عملی تربیت پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔ یو ای ٹی مردان کے زیر اہتمام بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد نہایت خوش آئند اقدام ہے، جس سے طلبہ و طالبات کو مصنوعی ذہانت کی جدید ٹیکنالوجی، اس کے استعمال، مستقبل کے امکانات اور بین الاقوامی سطح پر ہونے والی تحقیقی پیش رفت کے بارے میں مزید آگاہی حاصل ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ جامعات کے درمیان تعاون، مشترکہ تحقیقی منصوبوں اور علمی روابط کو مضبوط بنا کر نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی کے چیلنجز سے نمٹنے کے قابل بنایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ کانفرنس کے نتیجے میں تعلیمی اور تحقیقی اداروں کے مابین روابط مزید مستحکم ہوں گے اور طلبہ کو تحقیق و جدت کے نئے مواقع میسر آئیں گے۔
کانفرنس کے مختلف سیشنز میں مصنوعی ذہانت کے شعبے سے وابستہ متعدد اسکالرز اور ماہرین نے اپنے تحقیقی مقالے، تجربات اور علمی مشاہدات شرکاء کے سامنے پیش کیے، جبکہ جدید اے آئی ٹیکنالوجی کے استعمال، اس کے مثبت اثرات، مستقبل کے امکانات اور مختلف شعبوں میں اس کے کردار پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
شرکاء نے اس امر پر زور دیا کہ پاکستان بالخصوص خیبر پختونخوا کی جامعات کو مصنوعی ذہانت کے شعبے میں جدید تحقیق، عملی تربیت اور بین الاقوامی معیار کے تعلیمی پروگراموں پر توجہ مرکوز کرنا ہوگی تاکہ نوجوان نسل عالمی سطح پر ہونے والی تکنیکی ترقی کا حصہ بن سکے۔
دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس کو مردان میں جدید ٹیکنالوجی، سائنسی تحقیق اور اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے حوالے سے ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔ کانفرنس کے انعقاد سے نہ صرف مختلف جامعات کے درمیان علمی و تحقیقی روابط کو فروغ ملے گا بلکہ طلبہ و طالبات کو مصنوعی ذہانت کے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے میں بھی مدد ملے گی۔کانفرنس کے اختتامی سیشن کے مہمان خصو صی کمشنر مردان ہو نگے