📅 منگل، 16-06-2026 فیس بک یوٹیوب
ڈیلی اکثریتDaily Aksriyat
سچائی کی آواز — تازہ ترین خبریں اور روزنامہ
تعلیمی خبریں

پختوا نخوا کالج اف ارٹس کے طلبہ کا دورہ گلیات۔

🗓 01 May 2026
پختوا نخوا کالج اف  ارٹس کے طلبہ کا دورہ گلیات۔
مردان: عبدالولی خان یونیورسٹی مردان کے پختونخوا کالج آف آرٹس کے طلبہ نے “گلیات کے نوآبادیاتی ورثے” کے موضوع پر ایک مطالعاتی دورہ کیا۔
اس اسٹڈی ٹرپ کا مقصد طلبہ کو گلیات کے تاریخی، ثقافتی اور نوآبادیاتی دور کے آثار سے روشناس کرانا تھا۔ دورے کے دوران طلبہ نے مختلف تاریخی عمارتوں، چرچز اور برطانوی دور کے تعمیراتی نمونوں کا مشاہدہ کیا اور ان کی اہمیت پر تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔
اساتذہ نے طلبہ کو بتایا کہ گلیات کا علاقہ برطانوی دور میں ایک اہم ہل اسٹیشن کے طور پر استعمال ہوتا تھا، جہاں آج بھی نوآبادیاتی طرزِ تعمیر کے کئی نمونے محفوظ ہیں۔ طلبہ نے اس موقع پر فوٹوگرافی اور اسکیچنگ کے ذریعے ان تاریخی مقامات کو دستاویزی شکل بھی دی۔
دورے کے دوران طلبہ نے ڈونگا گلی سے ایوبیہ تک واک بھی کی، جس میں انہوں نے ہاتھوں میں بینرز اٹھا رکھے تھے اور ثقافتی و تعلیمی آگاہی کا پیغام دیا۔
دورے کے اختتام پر طلبہ نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے مطالعاتی دورے ان کی تعلیمی اور تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
انتظامیہ کے مطابق ایسے مطالعاتی دوروں کا انعقاد مستقبل میں بھی جاری رکھا جائے گا تاکہ طلبہ کو عملی میدان میں سیکھنے کے مزید مواقع فراہم کیے جا سکیں۔ اس مطالعاتی دورے کی قیادت کالج کے پرنسپل فضل ستار دورانی، اسفندیار آفندی اور دیگر اساتذہ کر رہے تھے۔