ڈی پی او مردان مسعود بنگش نے جی ڈی پائلٹ ننگیال خان کو کامیابی پر شیلڈ سے نواز
🗓 29 Apr 2026
مردان: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مردان نے اے ایس آئی افسر خان کے صاحبزادے ننګیال خان کی پاکستان ایئر فورس میں جی ڈی پائلٹ کے طور پر شاندار کامیابی پر انہیں مبارکباد دیتے ہوئے خراجِ تحسین پیش کیا۔
ڈی پی او مردان نے ننګیال خان کی محنت، لگن اور قومی خدمت کے جذبے کو سراہتے ہوئے انہیں اعزازی سرٹیفکیٹ اور کیش انعام دیا۔ اس موقع پر انہوں نے اے ایس آئی افسر خان کی بھی تعریف کی کہ انہوں نے پولیس کی سخت اور مصروف ڈیوٹی کے باوجود اپنے بچوں کی بہترین تربیت کی، جو ان کی کامیابیوں سے واضح ہے۔
یہ بھی قابلِ ذکر ہے کہ اے ایس آئی افسر خان کے دوسرے صاحبزادے بھی محکمہ کسٹمز میں بطور انسپکٹر تعینات ہوئے ہیں، جو اس خاندان کے لیے ایک اور اعزاز ہے۔
ڈی پی او مردان نے کہا کہ ایسے والدین اور نوجوان پورے معاشرے کے لیے مثال ہیں اور ان کی کامیابیاں دیگر نوجوانوں کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔