📅 اتوار، 29-11-2026 فیس بک یوٹیوب
ڈیلی اکثریتDaily Aksriyat
سچائی کی آواز — تازہ ترین خبریں اور روزنامہ
تازہ ترین

# خیبر سوسائٹی آف امریکہ کے زیر اہتمام پختون کلچر ڈے کی شاندار تقریب، روایتی رقص، موسیقی اور ثقافتی رنگوں نے سماں باندھ دیا

🗓 29 Nov 2026
# خیبر سوسائٹی آف امریکہ کے زیر اہتمام پختون کلچر ڈے کی شاندار تقریب، روایتی رقص، موسیقی اور ثقافتی رنگوں نے سماں باندھ دیا
# # خیبر سوسائٹی آف امریکہ کے زیر اہتمام پختون کلچر ڈے کی شاندار تقریب، روایتی رقص، موسیقی اور ثقافتی رنگوں نے سماں باندھ دیا

**امریکہ میں مقیم پختون کمیونٹی پاکستان کے سفیر اور اپنے خاندانوں کے کفیل ہیں، کمیونٹی کے اتحاد و اتفاق کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے، مقررین کا خطاب؛ پہلی مرتبہ خیبر سوسائٹی آف امریکہ کا پرچم اور آفیشل ترانہ بھی متعارف کرا دیا گیا**

**امریکہ (ہد ایت الر حمن ہو تی سے)** خیبر سوسائٹی آف امریکہ کے زیر اہتمام پختون کلچر ڈے کے سلسلے میں ایک شاندار اور رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں امریکہ میں مقیم پختون کمیونٹی کے افراد، سیاسی و سماجی شخصیات، ممتاز کاروباری رہنماؤں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب میں پختون ثقافت، روایتی لباس، پشتو موسیقی اور روایتی اتن نے شرکاء کو خوب محظوظ کیا۔ پشتو موسیقی کی دھنوں پر شرکاء نے روایتی پختون رقص پیش کیا اور محفل کو ثقافتی رنگوں سے بھر دیا۔
تقریب کے مہمانان خصوصی کونسل وومن مکائل سلاج اور ڈپٹی قونصل جنرل ساجد اللہ خان تھے، جبکہ عوامی نیشنل پارٹی اوورسیز ونگ کے صدر سردار حسین بابک نے بھی خیرسگالی کے طور پر خصوصی شرکت کی۔
تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، جس کی سعادت نثار خلیل نے حاصل کی۔ بعد ازاں امریکہ اور پاکستان کے قومی ترانے پیش کیے گئے۔ خیبر سوسائٹی آف امریکہ کے صدر خالد خٹک نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور تقریب میں شرکت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ جنرل سیکرٹری ناصر خان اور ریحانہ مکین نے اسٹیج سیکرٹری کے فرائض انجام دیے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین تاج اکبر خان، ڈاکٹر شفیق، صدر خالد خٹک ۔میاں توحید اللہ خان اور سابق صدر بہادر علی شاہ نے امریکہ میں مقیم پختون کمیونٹی کے اتحاد، اتفاق اور باہمی روابط کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ میں آباد پختون نہ صرف اپنے خاندانوں کے کفیل ہیں بلکہ پاکستان کے سفیر کی حیثیت سے بھی اپنے وطن کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ ان کی محنت، کردار اور مثبت سرگرمیاں پاکستان کا بہتر تشخص اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔
مقررین نے کہا کہ امریکہ ایک ایسی سرزمین ہے جہاں ہر شخص کو آزادی اظہار رائے اور اپنے خیالات کے اظہار کا حق حاصل ہے۔ یہی جمہوری روایات اور مساوی حقوق امریکہ کی خوبصورتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مختلف ثقافتوں، زبانوں اور روایات سے تعلق رکھنے والے افراد کو اپنی شناخت برقرار رکھنے اور ثقافتی سرگرمیوں کے انعقاد کے یکساں مواقع میسر ہیں۔
مقررین نے پاکستان میں مختلف مواقع پر متاثرہ افراد کی امداد اور فلاحی سرگرمیوں میں اوورسیز پختون کمیونٹی کے کردار کو بھی سراہا اور کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو اپنے وطن اور ہم وطنوں کے ساتھ رابطہ مضبوط رکھنا چاہیے۔
مہمان خصوصی کونسل وومن مکائل سلاج نے اپنے خطاب میں پختون ثقافت، روایتی لباس اور مہمان نوازی کو سراہتے ہوئے کہا کہ خیبر سوسائٹی آف امریکہ کمیونٹی کو متحد کرنے اور ثقافتی روایات کو نئی نسل تک منتقل کرنے کے لیے قابل تعریف کردار ادا کر رہی ہے۔ انہوں نے ایسی تقریبات کو مختلف کمیونٹیز کے درمیان باہمی احترام اور ہم آہنگی کے فروغ کے لیے اہم قرار دیا۔
عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما اور اوورسیز ونگ کے صدر سردار حسین بابک نے بھی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکہ اور پاکستان کے درمیان براہ راست فضائی پروازیں شروع کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ براہ راست پروازوں کی سہولت سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو سفری مشکلات سے نجات ملے گی اور دونوں ممالک کے درمیان عوامی، تجارتی اور سماجی روابط کو فروغ حاصل ہوگا۔
تقریب میں خیبر سوسائٹی آف امریکہ کے کلچرل ونگ کے کوآرڈینیٹر امان اللہ خان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ خوبصورت پشتو گیتوں اور روایتی موسیقی سے محفل کو چار چاند لگا دیے۔ پشتو دھنوں پر پختون روایتی اتن نے شرکاء کو جھومنے پر مجبور کر دیا، جبکہ ثقافتی لباس میں ملبوس شرکاء نے پختون روایات اور تہذیب کا خوبصورت منظر پیش کیا۔
اس موقع پر خیبر سوسائٹی آف امریکہ کی جانب سے پہلی مرتبہ تنظیم کا باضابطہ پرچم اور آفیشل ترانہ بھی متعارف کرایا گیا، جسے شرکاء نے خوش آئند پیش رفت قرار دیا۔ تقریب کے دوران نمایاں خدمات اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی شخصیات میں ایوارڈز اور تعریفی اسناد بھی تقسیم کی گئیں۔ ایوارڈز اور سرٹیفکیٹس حاصل کرنے والوں میں عمران عزیز، رحیم خان، صفدر خان، امان اللہ، صحافی محسن ظہیر اور منظور شامل تھے۔
تقریب میں خیبر سوسائٹی آف امریکہ کے بورڈ آف گورنرز کے اراکین کرنل (ر) افتخار خان، عزیز باچا آف پلئی، ڈاکٹر جمشید اور عبداللہ خان سمیت دیگر عہدیداروں اور ممبران نے شرکت کی۔
دیگر معزز مہمانوں میں ممتاز کاروباری شخصیت اور پاکستان امریکہ کمیونٹی الائنس کے صدر سید صفدر ہمایوں قریشی، ممتاز بزنس وومن اور فیشن ڈیزائنر نورے صبا سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی نمایاں شخصیات بھی شامل تھیں۔
تقریب کے اختتام پر مہمانوں اور شرکاء کے اعزاز میں پرتکلف عشائیے کا اہتمام کیا گیا۔ شرکاء نے خیبر سوسائٹی آف امریکہ کی اس کاوش کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسی تقریبات نہ صرف پختون ثقافت اور روایات کے تحفظ کا ذریعہ ہیں بلکہ بیرون ملک نئی نسل کو اپنی زبان، تہذیب اور ثقافتی شناخت سے جوڑنے میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہیں۔