📅 اتوار، 29-11-2026 فیس بک یوٹیوب
ڈیلی اکثریتDaily Aksriyat
سچائی کی آواز — تازہ ترین خبریں اور روزنامہ
تازہ ترین

جمیعیت لا ئرز فورم کے صدرسید احتشام الدین ایڈوکیٹ نے جے یو آئی کے نہتے اور پرامن کارکنوں پر تشدد کی مذمت

🗓 27 Nov 2026
جمیعیت لا ئرز فورم کے صدرسید احتشام الدین ایڈوکیٹ  نے جے یو آئی  کے نہتے اور پرامن کارکنوں پر تشدد کی  مذمت
مردان ( نما ئندہ خصو صی ) جمیعیت لا ئرز فورم کے صدرسید احتشام الدین ایڈوکیٹ
نے کہا کہ ہے کہ صوبائی حکومت کی جانب سے جمعیت علما اسلام کے نہتے اور پرامن کارکنوں پر تشدد کی قابل مذمت عمل ہے اس کارروائی کے دوران ہزاروں کی تعداد میں علما کرام اور جمعیت علما اسلام کے کارکنوں کو جھوٹے اور بے بنیاد مقدمات میں گرفتار کیا گیا ہے، جو بنیادی انسانی اور جمہوری حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
اپنے بیان میں واضح کیا کہ موجودہ حالات میں، جہاں پرامن شہریوں اور علما کرام کے خلاف طاقت کا استعمال کیا جا رہا ہو اور انہیں پابندِ سلاسل کیا جا رہا ہو، وھاں امن کیسے قائم ہوسکتا ھے
انہوں نے مطالبہ کیا کہ گرفتار کیے گئے تمام علما کرام اور کارکنوں کو فوری طور پر رہا کیا جائے، ان کے خلاف درج جھوٹے مقدمات واپس لیے جائیں، اور پرامن مظاہرین پر تشدد کے ذمہ داران کا تعین کیا جائے۔ ھم وکلا ان زمہ داروں کے خلاف عدالتوں میں جائیں گے.اور کارکنوں کو ھدایت کی ھے کہ جہاں بھی غیر قانونی گرفتاریوں ھوئی ھیں وہ جمعیت لائرز فورم سے رابطہ کرے