📅 منگل، 16-06-2026 فیس بک یوٹیوب
ڈیلی اکثریتDaily Aksriyat
سچائی کی آواز — تازہ ترین خبریں اور روزنامہ
تعلیمی خبریں

نیفا کے وفد کا دورہ عبد الو لی خان یو نیو رسٹی؛ وی سی سے ملاقات

🗓 21 Apr 2026
نیفا کے وفد کا دورہ عبد الو لی خان یو نیو رسٹی؛ وی سی سے ملاقات
*نیفا کے وفد اور سینیئر منیجمنٹ کورس کے افسران کا عبدالولی خان یونیورسٹی مردان کا دورہ*

مردان: نیفا کے وفد نے عبدالولی خان یونیورسٹی کا دورہ کیا، جس میں صوبہ بھر سے زیرِ تربیت 21 رکنی افسران بھی ان کے ہمراہ شامل تھے۔ وفد کی قیادت NIFA کے نمائندوں نے کی، جبکہ ان کے ہمراہ چیف انسٹرکٹر نیفا شوکت جان زیب، فیکلٹی ممبران ڈاکٹر ابرار اللہ فیکلٹی ممبر اور دیگر بھی موجود تھے۔ وفود نے یونیورسٹی کے مختلف تعلیمی، تحقیقی اور انتظامی شعبہ جات کا تفصیلی معائنہ کیا اور جاری سرگرمیوں میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔
اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جمیل احمد نے افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی کا بنیادی مقصد معیاری تحقیق کو فروغ دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عبدالولی خان یونیورسٹی NRPU پروجیکٹ فنڈنگ کے لحاظ سے ملک بھر میں دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ تحقیقی منصوبے حاصل کر چکا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یونیورسٹی ہر سال مختلف پروگرامز کے تحت ہزاروں طلبہ کو اسکالرشپس فراہم کر رہی ہے۔ وائس چانسلر نے اکیڈمک اہداف پر تفصیلی روشنی ڈالی اور افسران کے سوالات کے جوابات بھی دیے۔
انہوں نے اعلان کیا کہ سائیکالوجی ڈیپارٹمنٹ اور لاءڈیپارٹمنٹ کیمپس کلینک کا آغاز رواں سمسٹر سے کیا جا رہا ہے جبکہ 2030 تک یونیورسٹی کے تحقیقی منصوبوں کی مصنوعات مارکیٹ میں دستیاب ہوں گی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ برازیل اور ویتنام کے ساتھ مچھلیوں کی افزائش نسل کے شعبے میں مشترکہ تحقیق جاری ہے۔
تقریب میں ڈائریکٹر ایڈمیشن ڈاکٹر عامر، ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن فرہاد صافی، رجسٹرار حسن خان، ڈائریکٹر کیو ای سی ڈاکٹر شہزاد سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔

---