عبد الو لی خان یو نیو رسٹی مردان میں ایک روزہ ورکشاف کا انعقاد۔وی سی مہمان خصو صی تھے
تعلیمی خبریں | 15 Apr 2026
مردان (نما ئند ہ خصو صی) عبدالولی خان یونیورسٹی کے شعبہ کمپیوٹر سائنس میں محکمہ سائنس و ٹیکنالوجی اینڈ آئی ٹی خیبر پختونخوا کے تعاون سے ایک روزہ تربیتی ورکشاپ منعقد ہوئی۔ تربیتی ورکشاپ کے مہمان خصوصی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جمیل احمد تھے۔
تقریب میں انجینیئر ڈاکٹر فلک ناز، جی ائی کے ٹوپی، ڈاکٹر حنیف،ڈائریکٹریٹ اف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اینڈ ائی ڈی ڈاکٹر ندیم اقبال چیئرمین ڈیپارٹمنٹ اف کمپیوٹر سائنس ڈاکٹر شیر افضل، ڈاکٹر طارق محمود، ڈاکٹر ہاشم علی سمیت دیگر اساتذہ اور طلبا و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ یہ تربیتی ورکشاپ خیبر پختونخوا کے ضم شدہ اضلاع کے لیے منعقد کیا گیا تھااس موقع پر صوبہ بھر سے مختلف جامعات بشمول غلام اسحاق خان انسٹیٹیوٹ ٹوپی ، فاٹا یونیورسٹی یونیورسٹی اف صوابی ،انجینئرنگ یونیورسٹی مردان ، کے طلبہ بھی شریک ہوئے۔
ورکشاپ کے دوران ڈاکٹر حنیف نے مصنوعی ذہانت کے موضوع پر تفصیلی خطاب کیا۔ انہوں نے طلبہ کو تحقیقاتی رپورٹ نویسی، منصوبہ سازی اور جدید تقاضوں کے مطابق علمی کام کی تیاری کے مختلف مراحل سے آگاہ کیا۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ طلبہ جدید ٹیکنالوجی سے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنی صلاحیتوں کو نکھاریں اور عملی میدان میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کریں۔
وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جمیل احمد نے اپنے خطاب میں کہا کہ موجودہ دور میں مصنوعی ذہانت، برقی تحفظ اور اعداد و شمار کے علم کی اہمیت روز بروز بڑھ رہی ہے، اس لیے طلبہ کو چاہیے کہ وہ ان شعبوں میں مہارت حاصل کریں تاکہ مستقبل کے چیلنجز کا مقابلہ کیا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جامعہ میں طلبہ کو جدید سہولیات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ایسے تربیتی پروگراموں کا انعقاد جاری رکھا جائے گا تاکہ طلبہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافہ ہو۔
تقریب کے اختتام پر مہمان خصوصی کو یادگاری شیلڈ پیش کی گئی جبکہ شرکاء میں اسناد بھی تقسیم کی گئیں۔ شرکاء نے اس تربیتی نشست کو انتہائی مفید قرار دیتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ حاصل کردہ علم کو اپنی عملی زندگی میں بروئے کار لائیں گے
آخر میں میں شعبہ کمپیوٹر سائنس کے چیئرمین ڈاکٹر ندیم اقبال نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی تربیتی نشستیں طلبہ کی علمی و عملی صلاحیتوں کو نکھارنے میں نہایت معاون ثابت ہوتی ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مستقبل میں بھی ایسے پروگراموں کا انعقاد جاری رکھا جائے گا تاکہ طلبہ کو جدید علوم سے روشناس کرایا جا سکے۔