پراونشل ایکشن پلان پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے، کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی. کمشنر مردان
🗓 18 Sep 2025
کمشنر مردان ڈویژن نثار احمد نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ پراونشل ایکشن پلان پر مکمل طور پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں، اور واضح کیا ہے کہ اس حوالے سے کسی قسم کی کوتاہی، غفلت یا تاخیر ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔
وہ کمشنر آفس کے کانفرنس روم میں پراونشل ایکشن پلان پر عملدرآمد کے حوالے سے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر مردان، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر صوابی، قانون نافذ کرنے والے اداروں، محکمہ ایکسائز و نارکوٹکس کنٹرول، محکمہ تعلیم، جیل خانہ جات اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔
اجلاس میں مردان اور صوابی اضلاع میں پراونشل ایکشن پلان پر عملدرآمد کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، اور متعدد اہم فیصلے بھی کیے گئے۔ اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ عوام سے قریبی رابطے کے لیے مردان میں پولیس تھانوں کی سطح پر 20 پبلک لیزان کمیٹیاں (PLCs) قائم کی جا چکی ہیں۔
کمشنر مردان نے ان کمیٹیوں کو فعال بنانے، باقاعدہ اجلاس منعقد کرنے اور ان کے قواعد و ضوابط کے مطابق کارروائی کی ہدایت کی تاکہ ملکی سلامتی اور مقامی آبادی کا تحفظ یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے کھلی کچہریوں کے تسلسل کے ساتھ انعقاد اور وہاں پیش کیے گئے عوامی مسائل کے فوری حل پر بھی زور دیا۔
مزید برآں، اجلاس میں غیر قانونی و نان کسٹم پیڈ (NCP) گاڑیوں، ناجائز تجاوزات، گداگری، غیر قانونی پیٹرول پمپس، منشیات فروشی اور دیگر جرائم کے خلاف جاری مہمات کا جائزہ لیا گیا اور ان میں مزید بہتری لانے پر زور دیا گیا۔
اجلاس کے دوران غیر ملکیوں کی واپسی سے متعلق اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ کمشنر نے ہدایت کی کہ ضلعی انتظامیہ اس ضمن میں تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے ساتھ مؤثر حکمت عملی اپنائے۔