پٹرولیم مصنوعات میں ظالمانہ اضافہ۰ مرکزی تنظیم تاجران مردان نے اجتجاج کی کال دے دی۰ صدر ظاہر شاہ
🗓 03 Apr 2026
مردان (نمائندہ خصوصی): مرکزی تنظیم تاجران کے صوبائی جنرل سیکرٹری ظاہر شاہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے غریب کش اور عوام دشمن فیصلہ قرار دیا ہے۔ انہوں نے مرکزی حکومت کے اس اقدام کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے نہ صرف مہنگائی میں ہوشربا اضافہ ہوگا بلکہ معیشت پر بھی منفی اثرات مرتب ہوں گے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ظاہر شاہ نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے نے غریب اور سفید پوش طبقے کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کا یہ فیصلہ عوام دشمنی کی بدترین مثال ہے، جس کے نتیجے میں مہنگائی کا ایک ایسا طوفان آئے گا جو مڈل کلاس طبقے کو مکمل طور پر متاثر کر دے گا۔ انہوں نے کہا کہ تاجر برادری اس "پیٹرول بم" کو کسی صورت قبول نہیں کرتی۔
انہوں نے خبردار کیا کہ اس فیصلے کے باعث معیشت کا پہیہ جام ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے، کیونکہ حکومت نے سارا بوجھ عوام پر ڈال دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ اقدام ملکی معیشت کے لیے نقصان دہ ہے اور غریب عوام، تاجروں اور صنعتکاروں کے لیے معاشی قتل کے مترادف ہے۔
ظاہر شاہ نے کہا کہ مہنگے تیل کے باعث ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافہ ہو رہا ہے جبکہ اشیائے ضروریہ سمیت ہر چیز کی قیمت بڑھ رہی ہے، جس کا براہِ راست بوجھ عام آدمی پر پڑ رہا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت فوری طور پر اس فیصلے پر نظرثانی کرے اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لے تاکہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر حکومت نے اپنے فیصلے پر نظرثانی نہ کی تو تاجر برادری خاموش نہیں رہے گی اور اسلام آباد میں بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں کسی بھی اقدام سے گریز نہیں کیا جائے گا۔
ظاہر شاہ نے اس بات پر بھی زور دیا کہ جب تک اشرافیہ اور افسر شاہی کی مراعات ختم نہیں کی جاتیں اور کرپشن کے ذریعے ہونے والی اربوں روپے کی لوٹ مار کا سدباب نہیں کیا جاتا، اس وقت تک ملک ترقی نہیں کر سکتا۔ انہوں نے کہا کہ غریب عوام پر بوجھ ڈالنے کے بجائے حکمران اپنے اخراجات کم کریں۔ انھو ں نے اجتجاجی تحریک شروع کرنے کا بھی ا علان کیا
اس موقع پر تاجر رہنما شاہ جی اور مردان چیمبر آف کامرس کے نائب صدر حاجی وحید گل بھی موجود تھے، جنہوں نے بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا۔