انجینئرنگ یونیورسٹی مردان میں آئس کے خلاف آگاہی سیمینار — ڈی پی او ظہور بابر آفریدی کا خطاب
🗓 09 Oct 2025
مردان (ویب ڈیسک): انجینئرنگ یونیورسٹی مردان میں منشیات خصوصاً آئس کے مضر اثرات اور اس کے انسداد سے متعلق آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا، جس میں ڈی پی او مردان ظہور بابر آفریدی نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔
سیمینار میں وائس چانسلر ڈاکٹر گل محمد، پروفیسر ڈاکٹر سجاد احمد، اساتذہ، پولیس افسران اور طلبہ و طالبات کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔
ڈی پی او ظہور بابر آفریدی نے اپنے خطاب میں کہا کہ منشیات خصوصاً آئس ایک خطرناک لعنت ہے جو نوجوان نسل کے ذہن، جسم اور مستقبل کو تباہ کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس اور تعلیمی اداروں کو اس ناسور کے خاتمے کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھنی چاہییں۔
انہوں نے طلبہ کو پیغام دیا کہ وہ تعلیم پر توجہ دیں، مثبت سرگرمیوں میں حصہ لیں اور منشیات کے خلاف بیداری پیدا کریں۔
وائس چانسلر ڈاکٹر گل محمد نے کہا کہ پولیس کی انسدادِ منشیات مہم لائقِ تحسین ہے، اس طرح کے پروگرام طلبہ میں شعور بیدار کرتے ہیں۔
پروفیسر ڈاکٹر سجاد احمد نے کہا کہ معاشرے کی ترقی تعلیم، شعور اور صحت مند نوجوان نسل پر منحصر ہے۔
ڈی پی او مردان نے مزید بتایا کہ منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، مختلف تھانوں کی پولیس نے سینکڑوں منشیات فروشوں کو گرفتار کیا اور بھاری مقدار میں چرس، آئس، ہیروئن اور دیگر نشہ آور مواد برآمد کیا۔
انہوں نے واضح کیا کہ آئس جیسے زہریلے مادے کے خاتمے تک یہ مہم بلاوقفہ جاری رہے گی۔