📅 منگل، 16-06-2026 فیس بک یوٹیوب
ڈیلی اکثریتDaily Aksriyat
سچائی کی آواز — تازہ ترین خبریں اور روزنامہ
تعلیمی خبریں

ویمن یونیورسٹی مردان میں نیڈ اسیسمنٹ کمیٹی کا اجلاس.

🗓 02 Oct 2025
ویمن یونیورسٹی مردان میں نیڈ اسیسمنٹ کمیٹی کا اجلاس.
مردان(نما ئندہ خصوصی )،ویمن یونیورسٹی مردان میں نیڈ اسیسمنٹ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں تدریسی و غیر تدریسی عملے کے تناسب اور اساتذہ و طلباء کے تناسب کو مدنظر رکھتے ہوئے نئی ملازمتوں کے اجراء اور اشتہارات سے متعلق معاملات پر غور کیا گیا۔
اجلاس کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر رضیہ سلطانہ نے کی۔ اس موقع پر رجسٹرار عدنان احمد نے تمام سیکشن ہیڈز کی موجودگی میں ایجنڈا پیش کیا اور سفارشات ان تمام سیکشن ہیڈز کی مشاورت سے حتمی شکل دی گئیں۔ کمیٹی نے یونیورسٹی کی ضروریات کا تفصیلی جائزہ لیا اور عملے کی ضرورت پوری کرنے کے لیے سفارشات مرتب کیں۔
یہ سفارشات منظوری کے لیے یونیورسٹی سنڈیکیٹ کو ارسال کی جائیں گی۔ سنڈیکیٹ کی توثیق کے بعد یہ کیس ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سیکریٹریٹ کو این او سی (NOC) کے اجراء کے لیے بھیجا جائے گا۔
یہ اقدام ویمن یونیورسٹی مردان کے عزم کی عکاسی کرتا ہے جو اپنی تعلیمی و انتظامی استعداد کو مزید مضبوط بنانے، معیاری تعلیم کو یقینی بنانے اور طلباء و اساتذہ کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے کوشاں ہے۔