ٹرانسفارمر چوری کے ملزمان پولیس مقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار
🗓 06 Aug 2025
مردان: ڈی پی او ظہور بابر آفریدی کی ہدایت پر تھانہ صدر کے ایس ایچ او مراد خان کی قیادت میں پولیس ٹیم نے ملٹری فارم ایراب میں مشکوک افراد کی موجودگی پر کارروائی کی۔
پولیس کے پہنچتے ہی مشکوک افراد نے فائرنگ کر دی، جس پر پولیس نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔
گرفتار ملزمان:
مقصود عرف شینا ولد سردار، سکنہ سنڈاسر چارسدہ
عبدالرحمن عرف رحمن ولد سعید احمد، حال سکنہ پندو پشاور (مستقل پتہ باقر صوابی)
ملزمان کے قبضے سے دو پستول اور موٹر سائیکل برآمد، ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا کہ وہ ٹرانسفارمر چوری کی واردات کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔
🔹 کریمنل ریکارڈ:
مقصود عرف شینا: مردان، چارسدہ، پشاور و بٹگرام میں ٹرانسفارمر چوری اور ڈکیتی کے 8 مقدمات میں مطلوب۔
عبدالرحمن عرف رحمن: مردان و چارسدہ میں ایسے 5 مقدمات میں نامزد۔
ڈی پی او ظہور بابر آفریدی کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی ہے۔ پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر ممکن قدم اٹھائے گی