📅 منگل، 16-06-2026 فیس بک یوٹیوب
ڈیلی اکثریتDaily Aksriyat
سچائی کی آواز — تازہ ترین خبریں اور روزنامہ
تازہ ترین

مردان: مولانا پیر محمد الیاس فدا حقانی کی ڈی پی او ظہور بابر آفریدی سے ملاقات، غیر اخلاقی سرگرمیوں کے خلاف پولیس ایکشن کو سراہا گیا

🗓 30 Sep 2025
مردان: مولانا پیر محمد الیاس فدا حقانی کی ڈی پی او ظہور بابر آفریدی سے ملاقات، غیر اخلاقی سرگرمیوں کے خلاف پولیس ایکشن کو سراہا گیا
مردان (نیوز ڈیسک) انٹرنیشنل ختم نبوت مومنٹ کے سربراہ مولانا پیر محمد الیاس فدا حقانی نے ضلعی پولیس سربراہ (ڈی پی او) مردان ظہور بابر آفریدی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے جرائم پیشہ عناصر اور غیر اخلاقی سرگرمیوں کے خلاف پولیس ایکشن کو سراہتے ہوئے ڈی پی او کو اعزازی شیلڈ پیش کی۔

مولانا پیر محمد الیاس فدا حقانی کا کہنا تھا کہ مردان پولیس نے حالیہ دنوں میں غیر اخلاقی ٹک ٹاکرز کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن، جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن، امن و امان قائم رکھنے اور مظلوموں کی دادرسی کرنے میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق ایسے افراد نہ صرف معاشرتی اقدار کو مجروح کرتے ہیں بلکہ نوجوان نسل پر بھی منفی اثر ڈالتے ہیں۔ ضلعی پولیس نے واضح کیا کہ "غیر اخلاقی حرکات کسی صورت برداشت نہیں کی جائیں گی، مردان پولیس معاشرتی اقدار اور مثبت ماحول کے تحفظ کے لیے اپنا آپریشن جاری رکھے گی۔"