سانحۂ پشاور: شہید طلبہ کے لیے تعزیتی اجلاس، نئی عبوری کابینہ تشکیل، نجی سکولوں کی سیلنگ فوری روکنے کا مطالبہ
🗓 25 Oct 2026
سانحۂ پشاور: شہید طلبہ کے لیے تعزیتی اجلاس، نئی عبوری کابینہ تشکیل، نجی سکولوں کی سیلنگ فوری روکنے کا مطالبہ
مردان: پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک (PEN) خیبر پختونخوا کی ایگزیکٹو کونسل کا اجلاس آنسی سکول اینڈ کالج مردان میں چیئرمین انس تکریم کاکاخیل کی زیرِ صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں سانحۂ پشاور میں شہید ہونے والے معصوم طلبہ کے لیے دعائے مغفرت کی گئی اور سوگوار خاندانوں سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا گیا۔
اجلاس میں تنظیمی امور کے تحت نئی عبوری کابینہ تشکیل دی گئی، جس میں **امجد علی شاہ صدر اور فضل اللہ داؤدزئی جنرل سیکرٹری** منتخب ہوئے۔
اجلاس میں نجی تعلیمی اداروں کو سیل کرنے کے جاری سلسلے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس اقدام کی بھرپور مذمت کی گئی۔ شرکاء نے واضح کیا کہ نجی تعلیمی ادارے لاکھوں بچوں کو تعلیم فراہم کرنے کے ساتھ ہزاروں اساتذہ اور دیگر ملازمین کے روزگار کا ذریعہ بھی ہیں۔ ان اداروں کی بندش سے نہ صرف طلبہ کا تعلیمی مستقبل متاثر ہوگا بلکہ اساتذہ اور ملازمین بھی بے روزگاری کا شکار ہو سکتے ہیں۔
اجلاس میں حکومتِ خیبر پختونخوا اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا گیا کہ **نجی تعلیمی اداروں کو مزید ہراساں کرنے کے بجائے ان کے ساتھ تعاون کیا جائے اور سکولوں کو سیل کرنے کا سلسلہ فوری طور پر بند کیا جائے۔** اگر کسی ادارے میں حفاظتی یا انتظامی خامیاں موجود ہیں تو انہیں دور کرنے کے لیے مناسب مہلت، رہنمائی اور تعاون فراہم کیا جائے، تاکہ بچوں کی تعلیم متاثر نہ ہو اور تعلیمی اداروں کا نظام بھی برقرار رہے۔
ایگزیکٹو کونسل نے اس حوالے سے ایک **پرزور قرارداد** پیش کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ نجی تعلیمی شعبے کے تحفظ، طلبہ کے تعلیمی مستقبل اور اساتذہ کے روزگار کو یقینی بنایا جائے۔ حکومت کسی بھی کارروائی سے قبل نجی تعلیمی اداروں کی نمائندہ تنظیموں کو اعتماد میں لے اور باہمی مشاورت سے مسائل کا حل نکالے۔
اجلاس کے شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک خیبر پختونخوا نجی تعلیمی اداروں کے جائز حقوق، محفوظ تعلیمی ماحول اور تعلیمی تسلسل کے تحفظ کے لیے اپنی آواز مؤثر انداز میں بلند کرتا رہے گا۔