نیویارک میں علامہ اقبال کمیونٹی سینٹر کے زیر اہتمام یوم اقبال کی پروقار تقریب، شاعر مشرق کو شاندار خراج عقیدت
🗓 11 Nov 2026
# نیویارک میں علامہ اقبال کمیونٹی سینٹر کے زیر اہتمام یوم اقبال کی پروقار تقریب، شاعر مشرق کو شاندار خراج عقیدت
**علامہ اقبال کے افکار اور فلسفہ خودی آج بھی امت مسلمہ اور نوجوان نسل کے لیے مشعل راہ ہیں، مقررین کا خطاب؛ شرکاء نے کیک کاٹا، پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے**
**نیویارک (ہدایت الرحمٰن ہوتی سے):** علامہ اقبال کمیونٹی سینٹر نیویارک کے زیر اہتمام شاعر مشرق حضرت علامہ ڈاکٹر محمد اقبالؒ کے یوم ولادت کے سلسلے میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں پاکستانی کمیونٹی کی سرکردہ شخصیات، سماجی رہنماؤں اور دیگر معزز شرکاء نے شرکت کی۔ تقریب میں علامہ اقبال کی قومی، ملی، ادبی اور فکری خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے افکار، فلسفہ خودی اور شاعری کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی روشنی ڈالی گئی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علامہ اقبال کمیونٹی سینٹر کے چیئرمین ملک ناصر اعوان، جنرل سیکرٹری جاوید اقبال چیچی، صدر طاہر بھٹہ، ڈائریکٹرز ملک عرفان اعوان، پرویز جمی، شیر خان اور ڈاکٹر انیس عالم نے شاعر مشرق کی شخصیت، فکر اور مسلمانوں کی بیداری کے لیے ان کی عظیم خدمات پر اظہار خیال کیا۔
مقررین نے کہا کہ علامہ محمد اقبالؒ ایک عظیم مفکر، فلسفی اور شاعر تھے جنہوں نے اپنی شاعری اور فکر کے ذریعے برصغیر کے مسلمانوں میں آزادی، خودداری، اتحاد اور خود اعتمادی کا جذبہ بیدار کیا۔ ان کا خواب ہی تھا جس نے مسلمانانِ ہند کو ایک الگ وطن کے حصول کے لیے جدوجہد کا شعور دیا اور بالآخر قیام پاکستان کی بنیاد فراہم کی۔
انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال کی شاعری محض الفاظ کا مجموعہ نہیں بلکہ ایک مکمل پیغام اور نظریہ حیات ہے، جس میں مسلمانوں کو اپنی شناخت، قومی تشخص، مذہبی اقدار اور وطن سے محبت کا درس دیا گیا ہے۔ اقبال نے نوجوان نسل کو شاہین کا تصور دے کر بلند پروازی، خود اعتمادی، محنت اور بلند مقاصد کے حصول کی ترغیب دی۔
مقررین کا کہنا تھا کہ آج کے دور میں علامہ اقبال کے افکار اور فلسفہ خودی کو عام کرنے کی پہلے سے زیادہ ضرورت ہے تاکہ نئی نسل اپنے عظیم قومی اور ادبی ورثے سے آگاہ ہو اور اقبال کے پیغام کو اپنی عملی زندگی کا حصہ بنا سکے۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے بچوں کو پاکستان کی تاریخ، قومی شخصیات اور اقبال کے نظریات سے روشناس کرائیں۔
اس موقع پر مقررین نے علامہ اقبال کمیونٹی سینٹر کی جانب سے یوم اقبال کی تقریب کے انعقاد کو قابل تحسین قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسی تقریبات پاکستانی کمیونٹی میں قومی شعور، اتحاد اور وطن سے محبت کے جذبات کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔
تقریب کے اختتام پر یوم اقبال کی مناسبت سے خصوصی کیک کاٹا گیا اور شرکاء نے پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے۔ اس موقع پر چیئرمین علامہ اقبال کمیونٹی سینٹر ملک ناصر اعوان اور ڈائریکٹر ملک عرفان اعوان کی جانب سے شرکاء کے اعزاز میں پرتکلف عشائیے کا بھی اہتمام کیا گیا۔ تقریب خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی۔