خیبر سوسائٹی آف امریکہ پختون قوم کے اتحاد و اتفاق کی علامت ہے، تنظیم نے ہمیشہ پختون قیادت کی عزت افزائی اور کمیونٹی کی خدمت کو اپنا مشن بنایا ہے، ناصر خان
🗓 04 Nov 2026

**پختون کلچر ڈے نومبر کے آخر میں منایا جائے گا، امریکہ میں مقیم پختون فوری طور پر تنظیم کی ممبرشپ حاصل کریں، روزگار اسکیم کے تحت سینکڑوں نوجوانوں کو روزگار فراہم کر چکے ہیں، جنرل سیکرٹری خیبر سوسائٹی آف امریکہ**
**نیویارک (خصوصی نمائندہ):** خیبر سوسائٹی آف امریکہ کے جنرل سیکرٹری اور مردان سے تعلق رکھنے والے ناصر خان نے کہا ہے کہ خیبر سوسائٹی آف امریکہ امریکہ میں مقیم پختون قوم کے اتحاد، اتفاق اور اجتماعی یکجہتی کی ایک اہم علامت ہے، جس نے ہمیشہ پختون کمیونٹی کے درمیان محبت، بھائی چارے، باہمی احترام اور یکجہتی کو فروغ دینے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کیا ہے۔
اپنے ایک بیان میں ناصر خان نے کہا کہ خیبر سوسائٹی آف امریکہ کے اکابرین، عہدیداروں اور فعال ممبران نے ہمیشہ پختون قوم اور کمیونٹی کے لیے خدمات انجام دینے والے قومی رہنماؤں کو امریکہ آمد پر نہ صرف گرمجوشی سے خوش آمدید کہا بلکہ ان کی عزت افزائی اور حوصلہ افزائی کو بھی اپنی روایات کا حصہ بنایا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ماضی میں نامور پشتون رہنما اجمل خٹک سے لے کر اسفندیار ولی خان، افراسیاب خٹک اور اب عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ایمل ولی خان سمیت دیگر اہم سیاسی و قومی شخصیات کی امریکہ آمد پر خیبر سوسائٹی آف امریکہ نے انہیں بھرپور محبت، احترام اور خلوص کے ساتھ خوش آمدید کہا۔ یہ روایت اس بات کا ثبوت ہے کہ تنظیم ذاتی، سیاسی اور گروہی اختلافات سے بالاتر ہوکر پختون قوم کی اجتماعی شناخت اور اتحاد پر یقین رکھتی ہے۔
ناصر خان نے کہا کہ خیبر سوسائٹی آف امریکہ صرف ایک تنظیم نہیں بلکہ امریکہ میں آباد پختونوں کے لیے ایک مشترکہ پلیٹ فارم ہے، جہاں مختلف علاقوں، سیاسی نظریات اور سماجی پس منظر سے تعلق رکھنے والے افراد ایک دوسرے کے ساتھ مل بیٹھتے ہیں اور اپنی قومی و ثقافتی شناخت کو برقرار رکھنے کے لیے مشترکہ کوششیں کرتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ خیبر سوسائٹی آف امریکہ ہر سال پختون کلچر ڈے کا شاندار انعقاد کرتی ہے، جس کا بنیادی مقصد پختون قوم کی قدیم تہذیب، ثقافت، روایات، زبان، لباس، موسیقی، حجرے کی روایات، مہمان نوازی اور تاریخی ورثے کو امریکہ میں اجاگر کرنا اور نئی نسل کو اپنے ثقافتی تشخص سے روشناس کرانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان شاء اللہ رواں سال بھی نومبر کے آخری ہفتے میں پختون کلچر ڈے کی تقریب منعقد کی جائے گی، جس میں امریکہ کی مختلف ریاستوں سے پختون کمیونٹی کی بڑی تعداد کی شرکت متوقع ہے۔
انہوں نے نیویارک سمیت امریکہ کی دیگر ریاستوں میں مقیم تمام پختونوں سے اپیل کی کہ وہ خیبر سوسائٹی آف امریکہ کی ممبرشپ فوری طور پر حاصل کریں اور تنظیم کی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تاکہ اس پلیٹ فارم کو مزید مضبوط، فعال اور مؤثر بنایا جا سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ کمیونٹی کی اجتماعی طاقت اسی وقت بڑھ سکتی ہے جب ہر فرد اپنی ذمہ داری محسوس کرتے ہوئے اتحاد اور مشترکہ جدوجہد کا حصہ بنے۔
ناصر خان نے مزید کہا کہ خیبر سوسائٹی آف امریکہ کے فعال ممبران نے کمیونٹی کی فلاح و بہبود کے لیے مختلف عملی اقدامات کیے ہیں، جن میں روزگار کی فراہمی کا منصوبہ خصوصی اہمیت رکھتا ہے۔ اس منصوبے کے تحت اب تک سینکڑوں نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کیے جا چکے ہیں، جس سے نہ صرف نوجوانوں کو معاشی طور پر اپنے پاؤں پر کھڑا ہونے میں مدد ملی بلکہ پاکستانی اور پختون کمیونٹی کے افراد کو ایک دوسرے کے قریب لانے کا موقع بھی ملا۔
انہوں نے کہا کہ تنظیم آئندہ بھی کمیونٹی کی اجتماعی خدمت، نوجوانوں کی رہنمائی، روزگار کے مواقع پیدا کرنے، ثقافتی سرگرمیوں کے فروغ اور پختون قوم کے اتحاد و اتفاق کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔
ناصر خان نے تمام پختون بھائیوں پر زور دیا کہ وہ ذاتی اختلافات اور گروہی تقسیم سے بالاتر ہوکر اپنی مشترکہ تنظیم کو مضبوط بنائیں، کیونکہ اتحاد، باہمی تعاون اور اجتماعی جدوجہد ہی امریکہ میں پختون کمیونٹی کو ایک مضبوط اور باوقار شناخت فراہم کر سکتی ہے۔