پاکستانی امریکن کمیونٹی الائنس (PACA USA) کی جانب سے نیویارک کی دوبارہ منتخب گورنر کیتھی ہوکل کو مبارکباد*
🗓 04 Nov 2026
*پاکستانی امریکن کمیونٹی الائنس (PACA USA) کی جانب سے نیویارک کی دوبارہ منتخب گورنر کیتھی ہوکل کو مبارکباد*
، *نئی قیادت سے تعلیم، صحت، رہائش اور معاشی ترقی کے شعبوں میں مزید پیش رفت کی امید ہے، PACA*
نیویارک (خصوصی نمائندہ): پاکستانی امریکن کمیونٹی الائنس انکارپوریشن (PACA USA) نے نیویارک کی دوبارہ منتخب ہونے والی گورنر کیتھی ہوکل کو انتخابی کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ ان کی مسلسل قیادت میں ریاست نیویارک ترقی، خوشحالی اور عوامی فلاح و بہبود کے نئے سنگ میل عبور کرے گی۔
PACA USA کی جانب سے جاری کردہ تہنیتی پیغام میں کہا گیا ہے کہ گورنر کیتھی ہوکل نے نیویارک کی تمام کمیونٹیز کی فلاح و بہبود کے لیے بھرپور خدمات انجام دی ہیں۔ ان کی قیادت میں ریاست نے تعلیم، سستی اور معیاری طبی سہولیات، کم آمدنی والے افراد کے لیے قابلِ برداشت رہائش، منصفانہ ٹیکس نظام اور معاشی ترقی جیسے اہم شعبوں میں مزید پیش رفت کی توقع ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ گورنر کیتھی ہوکل کی قیادت سے نیویارک میں مختلف نسلوں، مذاہب اور ثقافتوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو ایک متحد خاندان کی حیثیت سے آگے بڑھنے کا موقع ملے گا، جبکہ باہمی احترام، اتحاد، مساوات اور سب کے لیے یکساں مواقع کے فروغ میں بھی مدد ملے گی۔
PACA USA نے اس امید کا اظہار کیا کہ گورنر ہوکل کی قیادت میں نیویارک کی معیشت مزید مضبوط ہوگی، چھوٹے کاروباروں کو فروغ ملے گا، روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے اور آنے والی نسلوں کے لیے روشن اور محفوظ مستقبل کی بنیاد رکھی جائے گی۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ اتحاد میں ہی طاقت ہے اور باہمی تعاون کے ذریعے ایک خوشحال، پُرامن اور متحد نیویارک کی تعمیر ممکن ہے۔
پاکستانی امریکن کمیونٹی الائنس (PACA USA) کی پوری ٹیم نے گورنر کیتھی ہوکل کو ایک بار پھر انتخابی کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے ان کے آئندہ دورِ حکومت اور عوامی خدمات کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
پاکستانی امریکن کمیونٹی الائنس نیو یارک کے صدر صفدر ھمایون قریشی نے مڈ ٹرم انتحابات کے جمہوری عمل کو سرا ہا ہے