چارسدہ: تیز رفتاری کے باعث دو موٹر سائیکلوں میں تصادم، دو نوجوان جاں بحق
🗓 30 Sep 2025
چارسدہ: گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج پڑانگ کے قریب دو موٹر سائیکلوں میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوگئے۔ حادثے میں دو نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گئے۔
جاں بحق افراد میں 18 سالہ محمد عمیر سکنہ اکبر آباد اور 27 سالہ حمزہ رحمن سکنہ ماجوکے پڑانگ شامل ہیں۔ دونوں نوجوان صبح کالج جاتے ہوئے حادثے کا شکار ہوئے۔
عینی شاہدین کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا جبکہ تصادم اتنا شدید تھا کہ دونوں نوجوان موقع پر ہی دم توڑ گئے۔