📅 جمعرات، 15-10-2026 فیس بک یوٹیوب
ڈیلی اکثریتDaily Aksriyat
سچائی کی آواز — تازہ ترین خبریں اور روزنامہ
سیاسی صورتحال

سینئر قانون دان امیر اعجاز کو فوری بازیاب کرا یا جا ئیں ۔ایاز صافی / ریاض الر حمن

🗓 19 Sep 2026
سینئر قانون  دان  امیر اعجاز کو فوری بازیاب کرا یا جا ئیں ۔ایاز صافی / ریاض الر حمن
مردان، 19ستمبر 2026ء

سینیئر قانون دان امیر اعجاز خان ایڈووکیٹ کی گمشدگی ناقابلِ قبول، فوری بازیابی یقینی بنائی جائے: ضلعی صدر آیاز صافی و سیکر ٹری اطلاعات ریاض الر حمن کا بیان
پاکستان تحریک انصاف مردان
پاکستان تحریک انصاف کے سینیئر رہنما اور انصاف لائرز فورم خیبر پختونخوا کے جنرل سیکرٹری امیر اعجاز خان ایڈووکیٹ کے لاپتہ ہونے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور ان کی فوری اور بحفاظت بازیابی کا مطالبہ کرتے ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف مردان
امیر اعجاز خان ایک سینیئر اور معروف قانون دان ہیں۔ اگر اس ملک میں ایک سینیئر قانون دان اس طرح لاپتہ ہو جاتا ہے تو عام شہری کے تحفظ، بنیادی حقوق اور قانون کی حکمرانی کے بارے میں سنجیدہ سوالات پیدا ہوتے ہیں۔ کسی بھی شہری کو قانون کے دائرے سے باہر رکھ کر لاپتہ کرنا قابلِ قبول نہیں۔
پاکستان تحریک انصاف مردان

امیر اعجاز خان ایڈووکیٹ نے بانی چیئرمین عمران خان کے ساتھ سیاسی اور قانونی طور پر ڈٹ کر کھڑے ہونے کا مؤقف اختیار کیا، اور انہیں اسی سیاسی وابستگی اور مؤقف کی پاداش میں نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
اگر امیر اعجاز خان ایڈوکیٹ کسی حکومتی یا ریاستی ادارے کی تحویل میں ہیں تو انہیں فوری طور پر عدالت کے سامنے پیش کیا جائے اور ان کے اہلِ خانہ کو ان کے مقام اور خیریت سے آگاہ کیا جائے۔
پاکستان تحریک انصاف مردان
آئی جی پولیس خیبر پختونخوا، ڈی پی او مردان اور تمام متعلقہ حکام سے مطالبہ ہے کہ امیر اعجاز خان ایڈوکیٹ کی بازیابی کے لیے فوری عملی اقدامات کیے جائیں، واقعے کی شفاف تحقیقات کرائی جائیں اور ذمہ دار عناصر کا تعین کرکے انہیں قانون کے مطابق جوابدہ بنایا جائے۔
امیر اعجاز خان ایڈوکیٹ کی فوری بازیابی نہ ہونے کی صورت میں پاکستان تحریک انصاف اپنے آئینی و قانونی حقوق کے تحفظ کے لیے بھرپور اور سخت احتجاجی لائحۂ عمل اختیار کرے گی۔
پارٹی کارکنان اپنے سینیئر رہنما اور وکیل کے معاملے پر خاموش نہیں بیٹھیں گے اور ہر قانونی و جمہوری فورم پر آواز بلند کی جائے گی۔
پاکستان تحریک انصاف مردان کے تمام تنظیمی عہدیداران اور کارکنان امیر اعجاز خان ایڈووکیٹ اور ان کے اہلِ خانہ کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کی بحفاظت واپسی تک ان کے لیے آواز اٹھاتے رہیں گے۔
ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ امیر اعجاز خان ایڈوکیٹ کو فوری طور پر بازیاب کرایا جائے بصورتِ دیگر ہم ایک بھرپور اور سخت ردعمل دیں گے