📅 جمعرات، 15-10-2026 فیس بک یوٹیوب
ڈیلی اکثریتDaily Aksriyat
سچائی کی آواز — تازہ ترین خبریں اور روزنامہ
سیاسی صورتحال

سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا امیر حیدر خان ہوتی کا کوہاٹ پولیس لائن کے قریب مسجد پر حملے کی مذمت

🗓 19 Sep 2026
سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا امیر حیدر خان ہوتی کا کوہاٹ پولیس لائن کے قریب مسجد پر حملے کی مذمت
سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا امیر حیدر خان ہوتی کا کوہاٹ پولیس لائن کے قریب مسجد پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے بیان

یہ نہ انسانیت ہے اور نہ ہی اسلام ہمیں اس بات کی اجازت دیتا ہے کہ کوئی شخص مسجد جیسے مقدس مقام پر حملہ کرے۔ مسجد پر حملہ صرف پولیس یا سیکیورٹی اہلکاروں پر حملہ نہیں بلکہ خیبر پختونخوا کے پشتونوں، مسلمانوں اور پوری انسانیت پر حملہ ہے۔

خیبر پختونخوا میں امن و امان کی صورتحال روز بروز خراب ہوتی جا رہی ہے۔ عوام سوال پوچھنے میں حق بجانب ہیں کہ اگر ہمارے دور میں ہونے والے دہشت گرد حملوں کو ڈالرز سے جوڑا جاتا تھا تو آج ہونے والے یہ حملے کس کے ڈالرز سے ہو رہے ہیں؟ اب کون ڈالر لے رہا ہے اور دہشت گردی کو دوبارہ سر اٹھانے کا موقع کیوں دیا جا رہا ہے؟

حکومت کی بنیادی ذمہ داری عوام کے جان و مال کا تحفظ اور صوبے میں امن کا قیام ہے۔ خیبر پختونخوا کے عوام مزید دہشت گردی، بدامنی اور خوف کے ماحول کے متحمل نہیں ہو سکتے۔ ریاست اور حکومت کو سیاسی الزام تراشی کے بجائے عملی اقدامات کے ذریعے دہشت گردی کے خاتمے اور پائیدار امن کے لیے مؤثر حکمتِ عملی اختیار کرنا ہوگی۔