📅 منگل، 16-06-2026 فیس بک یوٹیوب
ڈیلی اکثریتDaily Aksriyat
سچائی کی آواز — تازہ ترین خبریں اور روزنامہ
تازہ ترین

قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس نوشہرہ میں عالمی یوم قلب کی مناسبت سے آگاہی واک

🗓 29 Sep 2025
قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس نوشہرہ میں عالمی یوم قلب کی مناسبت سے آگاہی واک
نوشہرہ (29 ستمبر): دنیا بھر کی طرح قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس ایم ٹی آئی نوشہرہ میں بھی عالمی یوم قلب منایا گیا۔ اس موقع پر کارڈیالوجی ڈپارٹمنٹ کے زیرِ اہتمام آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا، جس میں بڑی تعداد میں ڈاکٹرز، نرسز اور شہریوں نے شرکت کی۔

تقریب سے ہسپتال ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر حمزاللہ خان، میڈیکل ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر سردار سہیل آفصر، نرسنگ ڈائریکٹر تحمینہ تاج اور کارڈیالوجی ڈپارٹمنٹ کے ہیڈ ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر اقتدار الدین نے خطاب کیا۔

مقررین نے عالمی یوم قلب کے موقع پر عوام کو پیغام دیا کہ:
"دل کی حفاظت کے لیے اپنے دل کا استعمال کیجیے"۔