📅 ہفتہ، 29-08-2026 فیس بک یوٹیوب
ڈیلی اکثریتDaily Aksriyat
سچائی کی آواز — تازہ ترین خبریں اور روزنامہ
تازہ ترین

کمشنر مردان جاوید خان مروت کے اعزاز میں الوداعی تقریب۔یوم آزادی کا کیک کاٹا گیا

🗓 10 Aug 2026
کمشنر مردان جاوید خان مروت کے اعزاز میں الوداعی تقریب۔یوم آزادی کا کیک کاٹا گیا
مردان(نما ئندہ خصو صی)
کمشنر مردان ڈویژن جاوید مروت نے کہا ہے کہ مردان زرخیز اور مردم خیز خطہ ہے۔ یہاں کے لوگ مہذب، شائستہ اور مہمان نواز ہیں اور اپنی ان خوبیوں کی بدولت ان کی قومی سطح اپنی شناخت ہے۔ وہ مردان پریس کلب کی جانب اپنے اعزاز منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ سیکرٹری ٹو کمشنر فضل واحد اور سابق ڈائریکٹر انفارمیشن شمس الحق بھی اس موقع پر موجود تھے۔ اس موقع پر جشن آزادی کی خوشی میں کیک کاٹا گیا اور ملکی سلامتی اور خوشحالی کے لیے دعا مانگی گئی جبکہ مردان پریس کلب کے صدر لطف اللہ لطف اور دیگر عہدیداروں نے کمشنر مردان کو ان کی اعلیٰ خدمات پر شیلڈ پیش کی۔ کلب کے عہدیداروں لطف اللہ لطف، محمد عارف ہدایت الرحمان ہوتی اور سینئر صحافی بشیر عادل نے کہا کہ جاوید مروت کا شمار بیوروکریسی کے ان افسران میں ہوتا ہے جنہوں نے مختلف عہدوں پر تعیناتی کے دوران اعلیٰ انتظامی صلاحیتوں کا لوہا منوایا اور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کام کیا۔ کمشنر مردان ڈویژن جاوید مروت نے پریس کلب مردان کے ارکان اور عہدیداروں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ مردان کی میڈیا نے ہمیشہ حکومت کی اچھی کارکردگی کو سراہا اور جہاں کہیں انتظامیہ کی کوتاہی دیکھی تو اس کی بروقت نشان دہی کی۔ انہوں نے کہا کہ مردان اور اہل مردان کے ساتھ ان کا تعلق ہمیشہ قائم رہے گا۔