📅 اتوار، 26-07-2026 فیس بک یوٹیوب
ڈیلی اکثریتDaily Aksriyat
سچائی کی آواز — تازہ ترین خبریں اور روزنامہ
تازہ ترین

سید فیاض علی شاہ کا دورہ مردان ھسپتال۔ایم ایس ڈاکٹر روغانی بھی ھمراہ تھے

🗓 26 Jul 2026
سید فیاض علی شاہ کا دورہ مردان ھسپتال۔ایم ایس ڈاکٹر روغانی بھی ھمراہ تھے
سیکر ٹری صحت سید فیاض علی شاہ کا دورہ مردان ھسپتال

ضلع مردان سے تعلق کھنے والے اور موجودہ سیکرٹری ہیلتھ حکومت خیبرپختونخواہ سید فیاض علی شاہ نے ڈی ایچ کیوٹیچنگ ہسپتال مردان کا وزٹ کیا۔ ڈاکٹر فہیم شاہ روغانی میڈیکل سپریئنٹینڈنٹ ڈی ایچ کیوٹیچنگ ہسپتال مردان نے معزز سیکرٹری ہیلتھ کا ہسپتال آمد پر گرمجوش استقبال کیا۔

سید فیاض علی شاہ سیکرٹری ہیلتھ کے وزٹ کے موقع پر ڈاکٹر فرحان اکرم کورڈینیٹر ایل ایچ ڈبلیو پروگرام(ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس مردان)، ڈاکٹر عاقل خان ڈی ایم ایس 1، ڈاکٹر ارشد علی ڈی ایم ایس ڈویلپمنٹ، ڈاکٹر حمزہ عباس خان ڈی ایم ایس ٹو، ڈاکٹرتاج خان ڈی ایم ایس، تاج محمد صدر(پی ایم اے)، انجنیر نقیب اللہ خٹک سی اینڈ ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ مردان، اسد شاہ اکاؤنٹنٹ، ضیاد خان آفس سپریئنٹینڈنٹ اور حماد باچا بھی موجود تھے۔ تاج محمد صدر(پی ایم اے) نے معزز سیکرٹری ہیلتھ سید فیاض علی شاہ
کو ہسپتال آمد پر پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور خوش آمدید کہا۔



ڈاکٹر فہیم شاہ روغانی میڈیکل سپریئنٹینڈنٹ ڈی ایچ کیوٹیچنگ ہسپتال مردان نے سید فیاض علی شاہ سیکرٹری ہیلتھ کو ہسپتال سے متعلق دُرپیش مسائل، مردان میڈیکل کمپلیکس کے بنے پرڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال مردان سے شفٹ ہونےوالے سپیشلسٹ ڈاکٹرز کی پوسٹوں کی وآپسی اور ہاؤس جاب ڈاکٹرز کے بارے میں تفصیلی بریفینگ دی۔

انجنیر نقیب اللہ خٹک سی اینڈ ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ مردان نے بھی معزز سیکرٹری ہیلتھ کو ہسپتال کے نئے بننے والے بلڈنگ کوجلداذجلد پایہ تکمیل تک پہنچانے سے متعلق بریفینگ دی۔

سیکرٹری ہیلتھ حکومت خیبرپختونخواہ سید فیاض علی شاہ نے بعد میں تمام ہسپتال کا تفصیلی راونڈ کیا، مریضوں سے ملے اُن کی تیمارداری کی اور مہیا کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا، صفائی ستھرائی دیکھی اور ہر یونٹ میں ہدایات جاری کی کہ نرسنگ، پیرامیڈیکس اور دیگر سٹاف وارڈ یونٹ میں موجود کاونٹر پر موجود رہے اور ہر وارڈ یونٹ میں مریضوں کی سہولت کے لیے انفارمیشن ڈیسک بنائیں تاکہ مریضوں اور اُنکے تیمارداروں کو دُشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ ہسپتال وزٹ کے دوران پیڈز یونٹ، پیڈز نرسری اور مین او پی ڈی بھی گئے اور فراہم کردہ سہولیات کا مشاہدہ کیا۔


آخر میں سیکرٹری ہیلتھ حکومت خیبرپختونخواہ سید فیاض علی شاہ نے ڈاکٹر فہیم شاہ روغانی میڈیکل سپریئنٹینڈنٹ کو مردان میڈیکل کمپلیکس شفٹ ہونےوالے سپیشلسٹ ڈاکٹرز کی پوسٹوں کی وآپسی کے لیے اور ہسپتال میں موجود عرصہ دراز سے خالی ڈسٹرکٹ سپیشلسٹ ڈاکٹرز کی کمی کو فوری طور پر دور کرنے کے لیے آفیشل لیٹر لکھنے کا کہا اور کہا کہ بہت جلد سپیشلسٹ ڈاکٹرز کی کمی دور کر دیا جائے گا اور اپنی طرف سے بھرپور تعاون کا اظہار کیا۔ سی اینڈ ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ مردان کو ہسپتال کی بلڈنگ کوجلداذجلد پایہ تکمیل تک پہنچانے کی ہدایات جاری کی اور اُمید ظاہر کی کہ آییندہ بھی ہسپتال کی صفائی ستھرائی اور مریضوں کے دیکھ بھال کا خیال رکھا جائے گا اور اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔