📅 منگل، 30-06-2026 فیس بک یوٹیوب
ڈیلی اکثریتDaily Aksriyat
سچائی کی آواز — تازہ ترین خبریں اور روزنامہ
تعلیمی خبریں

پختو نخوا کالج آف ارٹس مردان میں نویں گریجویشن ننا ئش کا افتتاح

🗓 30 Jun 2026
پختو نخوا کالج آف ارٹس مردان میں نویں گریجویشن ننا ئش کا افتتاح
پختونخوا کالج آف آرٹس، عبدالولی خان یونیورسٹی مردان میں نویں گریجویشن نمائش کا افتتاح

مردان: پختونخوا کالج آف آرٹس، عبدالولی خان یونیورسٹی مردان کے زیرِ اہتمام نویں گریجویشن ایگزیبیشن کا افتتاح وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جمیل احمدنے کیا، جبکہ وائس چانسلر ویمن یونیورسٹی مردان، پروفیسر ڈاکٹر رضیہ سلطانہ بطور مہمانِ خصوصی تقریب میں شریک ہوئیں۔
نمائش میں ٹیکسٹائل ڈیزائن، کمیونیکیشن ڈیزائن، انٹیریئر ڈیزائن اور فائن آرٹس (پینٹنگ) کے فائنل ایئر طلبہ و طالبات نے اپنے تحقیقی اور تخلیقی تھیسز منصوبے پیش کیے، جن میں جدید ڈیزائنز، ملبوسات، پینٹنگز، انٹیریئر ماڈلز اور دیگر فن پارے شامل ہیں۔
اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جمیل احمد نے کہا کہ آرٹ اور ڈیزائن کسی بھی معاشرے کی ثقافتی شناخت، تخلیقی سوچ اور فکری ترقی کے اہم ستون ہیں۔ پختونخوا کالج آف آرٹس کے طلبہ نے اپنی محنت، تخلیقی صلاحیتوں اور فنی مہارت سے یہ ثابت کیا ہے کہ وہ مستقبل میں قومی اور بین الاقوامی سطح پر ملک کا نام روشن کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔ق انہوں نے کہا کہ عبدالولی خان یونیورسٹی مردان طلبہ کو معیاری تعلیم کے ساتھ عملی اور تخلیقی مواقع فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے، جبکہ ایسی نمائشیں نوجوان فنکاروں کے لیے اپنی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کا بہترین پلیٹ فارم ثابت ہوتی ہیں۔
تقریب میں پرنسپل پختونخوا کالج آف آرٹس پروفیسر فضل ستار درانی ندا عندلیب خٹک، اسفندیار آفندی فیکلٹی ممبران، طلبہ، فنونِ لطیفہ سے وابستہ شخصیات اور معزز مہمانوں نے شرکت کی۔ نمائش کے ججز کے فرائض سیفتون، اجملین اور حیدر علی نے انجام دیے۔
منتظمین کے مطابق نمائش 30 جون تک جاری رہے گی اور عام شہری بھی نوجوان فنکاروں اور ڈیزائنرز کے منفرد فن پاروں کا مشاہدہ کر سکیں گے۔