📅 منگل، 30-06-2026 فیس بک یوٹیوب
ڈیلی اکثریتDaily Aksriyat
سچائی کی آواز — تازہ ترین خبریں اور روزنامہ
تازہ ترین

پنجاب کی بیٹی ؛ ریشم جہانگیر نے ڈی پی او لوئر چترال کی ذمہ داری سنھبال لی

🗓 30 Jun 2026
پنجاب کی بیٹی ؛ ریشم جہانگیر نے ڈی پی او لوئر چترال کی ذمہ داری سنھبال لی
ریشم جہانگیر نے ڈی پی او لوئر چترال کی حثیت سے ذمہ داری سنھبال لی
ریشم جہانگیر نے مردان۔ہری پور۔نوشہرہ اور پشاور میں بھی خدمات سر انجام دی
ڈی پی او ریشم جہانگیر کا پیغام

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال کی ذمہ داری سونپنے پر میں اللہ تعالیٰ کی بے حد شکر گزار ہوں ۔ یہ منصب میرے لیے اعزاز کے ساتھ ایک مقدس امانت ہے ۔ جسے میں دیانت ، انصاف ، شفافیت اور پیشہ ورانہ عزم کے ساتھ نبھانے کے لیے پُرعزم ہوں ۔

میرا یقین ہے کہ عوام کا اعتماد ہی پولیس کی اصل طاقت ہے ۔ میری اولین ترجیح قانون کی بلاامتیاز عملداری ، شہریوں کی جان و مال کے تحفظ ، خواتین ، بچوں اور کمزور طبقات کے حقوق کے تحفظ ، جرائم کے مؤثر خاتمے اور عوام کو فوری ، باوقار اور میرٹ پر مبنی پولیس سروس کی فراہمی ہوگی ۔ ہر شہری کے ساتھ عزت ، انصاف اور احترام کا برتاؤ یقینی بنایا جائے گا ۔

میں لوئر چترال کے معزز عوام سے اپیل کرتی ہوں کہ امن و امان کے قیام ، منشیات ، جرائم اور سماجی برائیوں کے خاتمے کے لیے پولیس کا ساتھ دیں ۔ باہمی اعتماد ، تعاون اور مشترکہ ذمہ داری کے ذریعے ہم ان شاء اللہ ایک محفوظ ، پُرامن اور مثالی لوئر چترال کی بنیاد رکھیں گے ۔

آپ کی خدمت ، ہمارا فرض ۔

ریشم جہانگیر(پی ایس پی )
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال