عالمی شراکت داری کی شاندار مثال۔KTC نے شراکت داری کے حوالے سے کئی سمجھو تے کر لئے
🗓 21 Jun 2026
اسلام اباد
: پاکستان میں صرف چند ہی ایسی کمپنیاں ہیں جو بین الاقوامی اداروں اور عالمی برانڈز کا اعتماد حاصل کرتے ہوئے ان کے برانڈز کو مقامی سطح پر کامیابی سے منظم کرنے کا اعزاز رکھتی ہیں۔ اب خیبر ٹو بیکو کمپنی نے بھی اس خصوصی اور باوقار صف میں اپنی جگہ بنا لی ہے، جو کمپنی کے لیے ایک اہم سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے۔
کمپنی ذرائع کے مطابق بین الاقوامی شراکت داریوں اور عالمی برانڈز کے اعتماد کا حصول کسی بھی پاکستانی کمپنی کے لیے غیر معمولی کامیابی تصور کیا جاتا ہے، کیونکہ اس کے لیے اعلیٰ معیار، پیشہ ورانہ صلاحیت، شفافیت اور کاروباری ساکھ بنیادی تقاضے ہوتے ہیں۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ KTC کی اس کامیابی نے نہ صرف کمپنی کی ساکھ کو مزید مستحکم کیا ہے بلکہ پاکستان کے صنعتی اور کاروباری شعبے کے لیے بھی ایک مثبت پیغام دیا ہے۔ کمپنی انتظامیہ نے اس پیش رفت پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا، ’’الحمدللہ، KTC نے ایک ایسی خصوصی لیگ میں شمولیت اختیار کی ہے جہاں صرف چند منتخب کمپنیاں ہی پہنچ پاتی ہیں۔‘
ماہرین کے مطابق بین الاقوامی برانڈز کے ساتھ شراکت داری پاکستان میں سرمایہ کاری، جدید کاروباری معیارات کے فروغ اور برآمدی مواقع میں اضافے کا سبب بن سکتی ہے، جبکہ KTC کی یہ پیش رفت ملکی صنعت کے لیے ایک حوصلہ افزا مثال ہے۔