بلاول بھٹو زردای کی سلمان ظفر کی والدہ اور بھائی کی وفات پر تعزیت کااظہار
🗓 19 Jun 2026
*چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا سلمان ظفر کے بھائی اور والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار*
امریکہ :پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان پیپلز پارٹی ہیومن رائٹس ونگ امریکہ کے صدر سلمان ظفر کے بھائی عدنان ظفر اور والدہ محترمہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سلمان ظفر سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عزیزوں کی جدائی ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے اور اس دکھ کی گھڑی میں پاکستان پیپلز پارٹی کی تمام قیادت اور کارکنان سلمان ظفر اور ان کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
بلاول بھٹو زرداری نے مرحوم عدنان ظفر اور مرحومہ والدہ کے لیے دعا کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے ان کی مغفرت، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور درجات کی بلندی کی دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو اپنی جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور ان کی تمام نیکیوں کو قبول فرمائے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے سلمان ظفر سمیت تمام سوگوار خاندان کے لیے صبرِ جمیل اور حوصلے کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ اہل خانہ کو یہ عظیم صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور انہیں اس آزمائش میں استقامت اور ہمت دے۔
انہوں نے کہا کہ دکھ اور مصیبت کی اس گھڑی میں پوری پیپلز پارٹی سلمان ظفر اور ان کے خاندان کے ساتھ کھڑی ہے اور مرحومین کے لیے دعاگو ہے۔