📅 منگل، 16-06-2026 فیس بک یوٹیوب
ڈیلی اکثریتDaily Aksriyat
سچائی کی آواز — تازہ ترین خبریں اور روزنامہ
سیاسی صورتحال

گلگت بلتستان کے عوام بانی پی ٹی ائی پر مظالم کے خلاف اواز بلند کر کے ووٹ پی ٹی ائی کے حق میں استعنال کرینگے ۔ذیشان خانزادہ

🗓 06 Jun 2026
گلگت  بلتستان کے عوام بانی پی ٹی ائی پر مظالم کے خلاف اواز بلند کر کے ووٹ پی ٹی ائی کے حق میں استعنال کرینگے ۔ذیشان خانزادہ
6 جون

مردان( نما ئندہ خصو صی ) پی ٹی آئی کے سینیٹر ذیشان خزانزادہ نے کہاہےکہ گلگت بلتستان کے عوام آج ظلم، جبر اور فسطائیت کےخلاف ووٹ کی طاقت سے فیصلہ سنائیں گے بانی پاکستان تحریک انصاف کو غیرقانونی قید میں رکھنے، پارٹی کے انتخابی نشان سے محروم کرنے، کارکنوں پر مقدمات قائم کرنے اور ہر قسم کی سیاسی انجینئرنگ کے باوجود عوام کے دلوں سے عمران خان کی محبت ختم نہیں کی جا سکی۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے انتخابات محض ایک انتخابی عمل نہیں بلکہ حق اور باطل، جمہوریت اور فسطائیت، عوامی رائے اور مسلط کردہ سیاست کے درمیان ایک واضح معرکہ ہیں آج 7 جون کو گلگت بلتستان کے باشعور عوام اپنے ووٹ کے ذریعے ان تمام قوتوں کو جواب دیں گے جنہوں نے گزشتہ برسوں میں عوامی مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالنے کی کوشش کی۔ سینیٹر زیشان خانزادہ نے کہا کہ فارم 47 کی سیاست، سیاسی انتقام، کارکنوں کی گرفتاریاں اور عوامی مینڈیٹ کو دبانے کے تمام ہتھکنڈے ناکام ہو چکے ہیں۔ آج بھی عوام کا دل عمران خان کے ساتھ دھڑکتا ہے، اور یہی عوامی طاقت گلگت بلتستان کے انتخابات میں ایک بار پھر واضح ہو جائے گی انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے غیور عوام ہر قسم کے دباؤ، خوف اور سرکاری مداخلت کو مسترد کرتے ہوئے اپنے ووٹ کے ذریعے حقیقی جمہوریت، آئین کی بالادستی اور عوامی حاکمیت کے حق میں فیصلہ دیں گے سینیٹر زیشان خانزادہ نے عوام سے اپیل کی کہ وہ آج بھرپور تعداد میں گھروں سے نکلیں اور اپنے ووٹ کے ذریعے ظلم، جبر، فسطائیت اور سیاسی انجینئرنگ کو شکست دیں۔ 7 جون کو صرف ووٹ ڈالنا ہی کافی نہیں، بلکہ عوام اپنے ووٹ کی حفاظت کریں، فارم 45 کی نقول حاصل کریں اور نتائج کے مکمل اعلان تک انتخابی عمل پر کڑی نظر رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ وقت مایوسی کا نہیں بلکہ ثابت قدمی، جدوجہد اور امید کا ہے، کیونکہ قومیں ووٹ کی طاقت سے اپنی تقدیر بدلتی ہیں۔