اکثریت ڈیجیٹل

شیخ ملتون ریذیڈنس سو سائٹی کے عہدیداروں کی پراجیکٹ ڈا ئر یکٹر ایم ڈی اے سے ملاقات

تازہ ترین | 24 May 2026
مردان (نما ئندہ خصو صی )شیخ ملتون ریزیڈنس سو سائٹی کے صدر اسرار خان اور نعیم باؤر خان کی سربراہی میں پی ڈی ایم ڈی اے کے ساتھ ایک انتہائی اہم، مثبت اور نتیجہ خیز ملاقات منعقد ہوئی۔ اس موقع پر معزز پی ڈی صاحب کو نہایت گرمجوشی اور خلوص کے ساتھ خوش آمدید کہا گیا۔
ملاقات کے دوران 21 نومبر کے ایجنڈے کو مکمل تفصیل اور جامع انداز میں پیش کیا گیا، جبکہ شیخ ملتون ریزیڈنس کو درپیش تمام اہم مسائل پر سنجیدہ اور تفصیلی گفتگو ہوئی۔ ان مسائل میں سرفہرست مسئلہ درختوں کی ٹرمنگ کا تھا، جبکہ دیگر دیرینہ مسائل بھی زیرِ بحث آئے۔
پی ڈی نے بھرپور یقین دہانی کروائی کہ وہ ذاتی دلچسپی لیتے ہوئے ان مسائل کے جلد از جلد حل کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں گے۔ ہمیں پوری امید ہے کہ ان کی خصوصی توجہ اور تعاون سے شیخ ملتون ریزیڈنس کے دیرینہ مسائل انشاء اللہ جلد حل ہوں گے۔