اٹلس ھنڈا موٹر سائیکل کی پر وقار تقریب۔انعامات کی بر سات
تازہ ترین | 24 May 2026
Page 4 full suppliment
With pics
*اٹلس ھنڈا کے زیر اہتمام پر وقار شاندار تقریب کاا نعقاد*
*صارفین میں انعامات کی برسات کر دی گئی*
*آحمد برادر اور مردان ھنڈا کے سی ای او ریاض خان۔واجد خان اور فاروق خان نے انعامات تقسیم کیں اور مہمانوں کو خوش امدید کہا*
مردان
اٹلس ھنڈا نے مردان ڈویژن کے ڈیلرز کے تعاون سے ہونڈا پرائیڈر 100cc کے حوالے سے ایک شاندار “Econo Run” پروگرام منعقد کیا۔ اس پروگرام میں مردان، صوابی، تخت بھائی، پشاور اور دیگر علاقوں سے 100cc موٹر سائیکل استعمال کرنے والے کسٹمرز نے بھرپور شرکت کی۔
پروگرام کے دوران تمام شرکاء کو مخصوص مقدار میں پیٹرول فراہم کیا گیا اور ان سے موٹر سائیکل چلا کر بہترین فیول ایوریج حاصل کرنے کا مقابلہ کروایا گیا۔پروگرام کی میز بانی آحمد ھنڈا موٹر سائییکل مردان کے حصہ میں آ ئی سب سے زیادہ مائلج دینے والے تین خوش نصیب افراد کو قیمتی انعامات سے نوازا گیا۔
اس پروگرام کا بنیادی مقصد بڑھتی ہوئی فیول قیمتوں کے پیش نظر 100cc موٹر سائیکل استعمال کرنے والے صارفین کو یہ اعتماد دینا تھا کہ ہونڈا پرائیڈر اپنی بہترین فیول ایوریج، مضبوط کارکردگی اور کم خرچ سواری کی وجہ سے آج بھی صارفین کی پہلی پسند ہے۔
اس موقع پر راولپنڈی ڈویژن کے ریجنل سیلز مینیجر جناب کاشف علی خان، ریجنل منیجر سروس جناب حسنین اظہر ریجنل منیجر ٹریننگ جناب تنویر صاحب، سیلز، سروس اور اسپیئر پارٹس کے ایریا منیجرز ریآض خان ۔فاروق خان آلیاس مراد بھی موجود تھے۔ اس کے علاوہ مردان ڈویژن کے تمام معزز ڈیلرز نے بھی پروگرام میں بھر پور شرکت کی۔
یہ پروگرام نہ صرف معلوماتی بلکہ صارفین کے اعتماد میں اضافے اور ہونڈا پرائیڈر کی بہترین فیول ایوریج کو اجاگر کرنے کی ایک کامیاب کوشش ثابت ہوا۔آخر میں ھنڈا صارفین میں انعامات کی بر سات کی گئی ۔ہزاروں کیش پرائیزز ۔ھیلمنٹ اور دیگر انعامات تقسیم کی گئی پروگرام کا انعقاد جنرل آحسان الحق (مردان سپورٹس کمپلیکس کیا گیا تھا