عبد الولی خان یونیورسٹی مردان۔خواتین کسانوں کی عالمی کانفرنس
تعلیمی خبریں | 15 May 2026
مردان: عبدالولی خان یونیورسٹی مردان میں “خواتین کسانوں کے عالمی سال 2026” (International Year of Women Farmers-IYWF 2026) کے حوالے سے ایک سیمینار 14 مئی 2026 کو منعقد ہوا۔ سیمینار کا انعقاد مشترکہ طور پر Fauji Fertilizer Company Limited کے سونا ایگری حب مردان اور یونیورسٹی کے شعبہ اگارونومی، ہارٹیکلچر، فوڈ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور اینٹومولوجی نے کیا۔
سیمینار میں متعلقہ شعبہ جات کے اساتذہ اور طالبات نے شرکت کی۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر فاروق شاہ نے یونیورسٹی کی جانب سے مہمانوں کا خیر مقدم کیا۔
خیبر پختونخوا کے ہیڈ آف سیلز ضیاء الرحمان نے پاکستان میں Fauji Fertilizer Company Limited کی موجودہ سرگرمیوں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے طلبہ اور کمیونٹی کی بہتری کے لیے کمپنی اور یونیورسٹی کے درمیان مستقبل میں تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔
ڈاکٹر عباس عزیز نے خواتین کے زراعت اور معیشت میں کردار پر تفصیلی پریزنٹیشن دی اور پائیدار ترقی کے اہداف (SDGs) کے تناظر میں خواتین کسانوں کی اہمیت اجاگر کی۔
سونا ایگری حب مردان کے سربراہ ڈاکٹر محمد ارشاد نے کاشتکار برادری کے لیے حب کے کردار اور سرگرمیوں کے بارے میں شرکاء کو آگاہ کیا۔
سیمینار میں ڈاکٹر ظفر حیات خان، ڈاکٹر بادشاہ اسلام، ڈاکٹر اسد علی، ڈاکٹر فرمان علی، ڈاکٹر فضل جلال، ڈاکٹر شاہ فہد اور ڈاکٹر فریال بھی موجود تھے۔