📅 بدھ، 15-07-2026 فیس بک یوٹیوب
ڈیلی اکثریتDaily Aksriyat
سچائی کی آواز — تازہ ترین خبریں اور روزنامہ
تعلیمی خبریں

یو ای ٹی مردان کے طلباء کا بین الا قوامی کانفرنس میں نمایا ں کامیابی

🗓 15 May 2026
یو ای ٹی مردان کے طلباء کا بین الا قوامی کانفرنس میں نمایا ں کامیابی
مردان
کمپیوٹر سافٹ ویئر انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے طلبہ نے بین الاقوامی کانفرنس میں نمایاں کامیابی حاصل کر لی
یونیورسٹی آف ملاکنڈ میں 13 اور 14 مئی کو “ٹرانسفارمنگ ہائر ایجوکیشن” کے عنوان سے دوسری بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں کمپیوٹر سافٹ ویئر انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے فائنل ایئر طلبہ نے مصنوعی ذہانت (Artificial Intelligence) اور جامع تعلیم (Inclusive Education) سے متعلق جدید تحقیقی کام پیش کرکے نمایاں کامیابی حاصل کی۔
ڈیپارٹمنٹ نے طالبات فائقہ اور اقصیٰ علی کی شاندار کامیابی پر فخر کا اظہار کیا، جن کے تحقیقی مقالے کانفرنس کے ذیلی موضوع “ٹیچنگ اینڈ لرننگ میں مصنوعی ذہانت” کے تحت کامیابی سے منظور اور پیش کیے گئے۔
طالبات نے دو اہم اور مؤثر تحقیقی منصوبے پیش کیے: 1۔ “اے آئی سے چلنے والی موبائل لرننگ ایپلی کیشن برائے آٹزم سے متاثرہ بچوں کو روزمرہ زندگی کی مہارتیں سکھانا” 2۔ “آٹزم اسپیکٹرم ڈس آرڈر کے حامل بچوں میں جامع تعلیم اور سماجی ترقی کیلئے STEM پر مبنی اے آئی لرننگ ماڈل”
یہ تحقیقی کام کمپیوٹر سافٹ ویئر انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے ڈاکٹر حمید اللہ کی نگرانی میں مکمل کیا گیا۔
تحقیقی منصوبوں میں بین الشعبہ جاتی تحقیق (Interdisciplinary Research) کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا، خصوصاً نفسیات اور سافٹ ویئر انجینئرنگ کے امتزاج کے ذریعے ایسی ذہین اور انسان دوست ٹیکنالوجیز کی تیاری پر زور دیا گیا جو آٹزم سپورٹ اور جامع تعلیم کو فروغ دے سکیں۔ تحقیق میں مصنوعی ذہانت کے ذریعے سماجی ترقی اور آٹزم اسپیکٹرم ڈس آرڈر کے حامل بچوں کیلئے بہتر تعلیمی مواقع پیدا کرنے پر بھی توجہ دی گئی۔
فیکلٹی اراکین کے مطابق یہ کامیابی ڈیپارٹمنٹ کے تعلیمی معیار، تحقیقی جدت، اور مصنوعی ذہانت پر مبنی حل تیار کرنے کے عزم کی عکاس ہے، جو باہمی تعاون اور بین الشعبہ جاتی تحقیق کے ذریعے معاشرتی مسائل کے حل میں مددگار ثابت ہوں گے۔