ایم پی اے ظاہر شاہ طورو کادورہ عبد الولی خان ۔وی سی ڈاکٹر عبد الجمیل نے بریفنگ دی
🗓 06 May 2026
مردان (نما ئندہ خصو صی )ظاہر شاہ طورو، ممبر صوبائی اسمبلی و سابق صوبائی وزیر نے عبدالولی خان یونیورسٹی کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے جاری اور زیرِ تعمیر ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پہ پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظاہر شاہ ڈائریکٹر اورک ڈاکٹر طارق محمود ،ڈائریکٹر سی ڈی سی ڈاکٹر بلال ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن فرہاد صافی موجود تھے
وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جمیل احمد نے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ یونیورسٹی اس وقت دو ہزار سے زائد سکالرشپس غریب اور نادار طلبہ و طالبات کو فراہم کر رہی ہے، جبکہ جدید سکوش کورٹ تکمیل کے آخری مراحل میں ہے جہاں بین الاقوامی معیار کے کوچز تربیت فراہم کریں گے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ای-فائل سسٹم فعال ہو چکا ہے جبکہ بلیک بورڈ سافٹ ویئر، کیمپس ٹی وی، ایف ایم ریڈیو، صاف پانی کی فراہمی، سیکیورٹی زون اور پارکنگ جیسے منصوبوں پر بھی کام جاری ہے اور جلد از جلد مکمل کر لے جائیں گے جلوزئی میں 350 کنال اراضی پر ایک بڑے منصوبے پر بھی کام کیا جا رہا ہے جبکہ جدید بزنس اینڈ انکیوبیشن سینٹر کا افتتاح بھی عنقریب متوقع ہے۔
اس موقع پر ظاہر شاہ طورو نے یونیورسٹی کی ترقیاتی پیش رفت کو سراہتے ہوئے یونیورسٹی آڈیٹوریم پر کام کے آغاز کی یقین دہانی بھی کرائی۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت تعلیمی اداروں کی بہتری کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے۔اور جتنے بھی نامکمل پروجیکٹس ہیں ان کو جلد از جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کرائی