📅 بدھ، 15-07-2026 فیس بک یوٹیوب
ڈیلی اکثریتDaily Aksriyat
سچائی کی آواز — تازہ ترین خبریں اور روزنامہ
سیاسی صورتحال

وزیر اعلیٰ کا دورہ مردان، عوام کی فلاح و بہبود کیلئے ایک ارب روپے کا اعلان اور اے این پی دور کے تر قییاتی منصوبوں کی تکمیل کا اعلان کر دے۰ ایم پی اے شاھدہ وحیدہ ہو تی

🗓 19 Apr 2026
وزیر اعلیٰ کا دورہ مردان، عوام کی فلاح و بہبود کیلئے ایک ارب روپے کا اعلان اور اے این پی دور کے تر قییاتی منصوبوں کی تکمیل کا اعلان کر دے۰ ایم پی اے شاھدہ وحیدہ ہو تی
مردان، عوامی نشنیل پارٹی کی صوبائی رہنما و رکن صو بائی اسمبلی شاھدہ وحید خان ہو تی نے وزیر اعلیٰ پختونخوا سہیل آفریدی کے دورہ مردان کیلئے سو ارب روپے کی تر قییاتی پیکیچ کا اعلان اور سابق وزیر اعلیٰ محسن مردان امیر حیدر خان ہو تی کے جاری کر دہ منصو بوں کی فوری تکمیل کا مطالبہ کیا ہے ، یہا ں میڈیا سے بات چیت کر تے ہو ئے انھوں نے کہا کہ اے این پی دور میں شروع کئے گئے تر قییاتی پرا جیکٹس ابھی تک مکمل نہیں کئے گئے ، صحت ، تعلیم اور انفراسٹرکچر کے منصو بے ابھی تک مکمل نہیں کئے گئے ، جس سے موجودہ حکومت کی سیا سی پختگی کا اندازہ لگا یا جا سکتا ہے انھوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ مردان کے عوام کی محرو مییا ں دور کر نے کیلئے فوری طور پر سو ارب کے تر قییاتی پیکیچ کا اعلان کر دیں