📅 اتوار، 29-11-2026 فیس بک یوٹیوب
ڈیلی اکثریتDaily Aksriyat
سچائی کی آواز — تازہ ترین خبریں اور روزنامہ
سیاسی صورتحال

امیر جماعت اسلامی سٹی ڈسٹرکٹ مردان مشتاق سیماب کی سربراہی میں جماعت اسلامی کے وفد کی ریجنل منیجر سوئی گیس مردان ریحان اللہ سے اہم ملاقات ہوئی

🗓 24 Nov 2026
امیر جماعت اسلامی سٹی ڈسٹرکٹ مردان مشتاق سیماب کی سربراہی میں جماعت اسلامی کے وفد کی ریجنل منیجر سوئی گیس مردان ریحان اللہ سے اہم ملاقات ہوئی
امیر جماعت اسلامی سٹی ڈسٹرکٹ مردان مشتاق سیماب کی سربراہی میں جماعت اسلامی کے وفد کی ریجنل منیجر سوئی گیس مردان ریحان اللہ سے اہم ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں گیس کے کم پریشر، غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ، گیس لیکج اور دیگر عوامی مسائل پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ وفد نے ریجنل منیجر کو مردان کے مختلف علاقوں میں عوام کو درپیش شدید مشکلات سے آگاہ کیا اور ان کے فوری حل کا مطالبہ کیا۔

اس موقع پر ریجنل منیجر سوئی گیس نے یقین دہانی کرائی کہ آئندہ دو سے تین دنوں میں ان مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں گے۔

ریجنل منیجر نے اس موقع پر چھ ٹیمیں تشکیل دیں، جن میں جماعت اسلامی یوتھ کے ذمہ داران کو بھی شامل کیا گیا، تاکہ جن علاقوں میں کم پریشر کا مسئلہ ہے، وہاں جا کر اسے حل کیا جا سکے۔

وفد میں جماعت اسلامی کے ذمہ داران، انٹرنیشنل بزنس فورم کے ذمہ داران اور جماعت اسلامی یوتھ کے ممبران موجود تھے۔

جماعت اسلامی سٹی ڈسٹرکٹ مردان نے اس مسئلے کے حل کے لیے ایک ہفتے کی ڈیڈ لائن دی تھی، وہ ڈیڈ لائن کل پوری ہونے والی ہے۔ اس پر ریجنل منیجر نے وعدہ کیا کہ دو تین دن کے اندر اندر یہ مسئلہ حل کیا جائے گا۔ سٹی ڈسٹرکٹ نے ریجنل منیجر کو کہا کہ اگر یہ مسائل حل نہ ہوئے تو اس کے لیے بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔

جماعت اسلامی عوامی مسائل کے حل کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔

*جاری کردہ:*
*شعبہ نشرواشاعت*
*جماعت اسلامی سٹی ڈسٹرکٹ مردان*