📅 منگل، 16-06-2026 فیس بک یوٹیوب
ڈیلی اکثریتDaily Aksriyat
سچائی کی آواز — تازہ ترین خبریں اور روزنامہ
سیاسی صورتحال

پٹرولیم مصنو عات میں ظا لمانہ ا ضا فہ ۔ا یم این اے نعیمہ کشور خان نے تحریک قو می اسمبلی میں جمع کرا دی

🗓 03 Apr 2026
پٹرولیم مصنو عات میں ظا لمانہ ا ضا فہ ۔ا یم این اے نعیمہ کشور خان نے تحریک قو می اسمبلی میں جمع کرا دی
اسلام اباد
جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے خلاف قومی اسمبلی میں باقاعدہ تحریک جمع کرا دی ہے۔ پارٹی کی جانب سے جمع کرائی گئی تحریک نمبر 259 میں ایوان سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافے پر تفصیلی بحث کی جائے۔
تحریک جے یو آئی کی خاتون رکن قومی اسمبلی نعیمہ کشور خان کی جانب سے جمع کرائی گئی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے نے عوام کو شدید مشکلات سے دوچار کر دیا ہے اور مہنگائی میں خطرناک حد تک اضافہ ہو رہا ہے۔
تحریک کے متن میں کہا گیا ہے کہ ایوان اس اہم قومی مسئلے پر فوری توجہ دے اور عوام کو درپیش معاشی دباؤ کا جائزہ لیتے ہوئے حکومت کو مناسب اقدامات اٹھانے کا پابند بنایا جائے۔ جے یو آئی نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ مہنگے تیل کے باعث نہ صرف ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافہ ہوا ہے بلکہ اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کر رہی ہیں، جس کا براہِ راست اثر عام آدمی پر پڑ رہا ہے۔
نعیمہ کشور خان نے کہا کہ حکومت کی پالیسیوں کے باعث عوام پہلے ہی مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ جلتی پر تیل ڈالنے کے مترادف ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت فوری طور پر اس فیصلے پر نظرثانی کرے اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات اٹھائے۔
سیاسی حلقوں کے مطابق اس تحریک کے بعد قومی اسمبلی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے معاملے پر گرما گرم بحث کا امکان ہے، جبکہ اپوزیشن جماعتیں بھی اس معاملے پر حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنا رہی ہیں۔