📅 منگل، 03-11-2026 فیس بک یوٹیوب
ڈیلی اکثریتDaily Aksriyat
سچائی کی آواز — تازہ ترین خبریں اور روزنامہ
تازہ ترین

(خصوصی نمائندہ) واٹر اینڈ (WSSCM) کی چیف ایگزیکٹیو آفیسر میڈم حلیمہ نے کہا ہے کہ شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی، صفائی کے نظام میں بہتری اور عوامی مسائل کے فوری حل کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

🗓 03 Nov 2026
(خصوصی نمائندہ) واٹر اینڈ  (WSSCM) کی چیف ایگزیکٹیو آفیسر میڈم حلیمہ نے کہا ہے کہ شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی، صفائی کے نظام میں بہتری اور عوامی مسائل کے فوری حل کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
مردان (خصوصی نمائندہ) واٹر اینڈ سینیٹیشن سروسز کمپنی مردان (WSSCM) کی چیف ایگزیکٹیو آفیسر میڈم حلیمہ نے کہا ہے کہ شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی، صفائی کے نظام میں بہتری اور عوامی مسائل کے فوری حل کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ شہریوں کو اپنے مسائل کے حل کے لیے دفاتر کے چکر لگانے کی ضرورت نہیں، بلکہ متعلقہ افسران خود ان کی دہلیز پر پہنچ کر مسائل حل کریں گے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونین کونسل بغدادہ میں منعقدہ کھلی کچہری کے دوران شہریوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر انہوں نے علاقے کے عوام کے مسائل اور شکایات براہِ راست سنیں اور ان کے حل کے لیے متعلقہ حکام کو ضروری ہدایات جاری کیں۔
میڈم حلیمہ نے یونین کونسل بغدادہ میں گرینڈ صفائی آپریشن شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ علاقے میں صفائی کی صورتحال بہتر بنانے، گلی محلوں سے کوڑا کرکٹ اٹھانے اور شہری ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کے لیے خصوصی اقدامات کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ صفائی کے عمل کو مؤثر اور مستقل بنانے کے لیے علاقے کی سطح پر فوکل پرسنز بھی مقرر کیے جائیں گے، جو صفائی کی صورتحال کی نگرانی کریں گے اور عوامی شکایات متعلقہ حکام تک پہنچائیں گے۔
چیف ایگزیکٹیو آفیسر کا کہنا تھا کہ ڈبلیو ایس ایس سی ایم عوام کو بہتر شہری سہولیات کی فراہمی کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کر رہی ہے، جبکہ کھلی کچہریوں کے انعقاد کا بنیادی مقصد عوام اور ادارے کے درمیان رابطے کو مضبوط بنانا اور شہریوں کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنا ہے۔
انہوں نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ مردان شہر کو صاف ستھرا، صحت مند اور خوبصورت بنانے کے لیے ڈبلیو ایس ایس سی ایم کے ورکرز کے ساتھ بھرپور تعاون کریں، کوڑا کرکٹ مقررہ مقامات پر ڈالیں اور صفائی سے متعلق مسائل کی نشاندہی میں ادارے کا ساتھ دیں۔
میڈم حلیمہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عوامی شکایات کے ازالے، صفائی کے نظام کی بہتری اور شہریوں کو معیاری سہولیات کی فراہمی کے لیے اقدامات کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔