📅 جمعہ، 30-10-2026 فیس بک یوٹیوب
ڈیلی اکثریتDaily Aksriyat
سچائی کی آواز — تازہ ترین خبریں اور روزنامہ
تازہ ترین

نیویارک کے ری پبلکن گورنر امیدوار بروس بلیک مین کی بروکلین میں صوفی بزرگ حضرت بابا فرید گنج شکرؒ کے پوتے فقیر قاسم فریدی سے ملاقات*

🗓 30 Oct 2026
نیویارک کے ری پبلکن گورنر امیدوار بروس بلیک مین کی بروکلین میں صوفی بزرگ حضرت بابا فرید گنج شکرؒ کے پوتے فقیر قاسم فریدی سے ملاقات*
*نیویارک کے ری پبلکن گورنر امیدوار بروس بلیک مین کی بروکلین میں صوفی بزرگ حضرت بابا فرید گنج شکرؒ کے پوتے فقیر قاسم فریدی سے ملاقات*

نیویارک( ہد ایت الر حمن ہو تی سے ) نیویارک کے گورنر کے عہدے کے لیے ری پبلکن پارٹی کے نامزد امیدوار اور ناساؤ کاؤنٹی کے ایگزیکٹو بروس بلیک مین نے بروکلین میں عظیم صوفی بزرگ حضرت بابا فرید گنج شکرؒ کے پوتے صو فی قاسم فریدی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور ان سے دعائیں اور روحانی برکتیں حاصل کیں۔
29 اکتوبر 2026 کو ہونے والی اس ملاقات میں باہمی احترام، محبت اور روحانی عقیدت کا اظہار کیا گیا۔ ملاقات کے دوران کمیونٹی ہم آہنگی، امن، بین المذاہب محبت، عوامی تحفظ اور نیویارک میں جنوبی ایشیائی برادری کے کردار سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
بروس بلیک مین 3 نومبر 2026 کو ہونے والے عام انتخابات میں موجودہ گورنر کیتھی ہوکل کے مقابلے میں گورنر کے امیدوار ہیں۔ انہیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت بھی حاصل ہے۔ ان کی انتخابی مہم میں عوامی تحفظ، مہنگائی میں کمی، عوام کو معاشی ریلیف کی فراہمی اور ٹیکسوں میں کمی کو بنیادی اہمیت حاصل ہے۔
اس موقع پر فقیر قاسم فریدی نے کہا کہ انہوں نے معزز بروس بلیک مین کو دلی دعاؤں اور نیک تمناؤں سے نوازا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کے جدِ امجد حضرت بابا فرید گنج شکرؒ نے تمام انسانوں سے محبت اور کسی سے نفرت نہ کرنے کا درس دیا۔ ایک حکمران کے لیے ضروری ہے کہ وہ انصاف پسند، رحم دل اور بہادر ہو۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ دعاگو ہیں کہ اگر بروس بلیک مین منتخب ہوتے ہیں تو نیویارک کے تمام شہریوں کے ساتھ بلاامتیاز انصاف اور مساوات کے اصولوں کے تحت خدمت انجام دیں۔ اللہ تعالیٰ انہیں کامیابی عطا فرمائے۔
بروس بلیک مین نے فقیر قاسم فریدی کا پرتپاک استقبال اور روحانی مہمان نوازی پر شکریہ ادا کیا اور نیویارک میں امن، محبت اور بھائی چارے کے فروغ کے لیے صوفیائے کرام کی تعلیمات کو سراہا۔
ملاقات میں بروکلین، کوئنز اور جیکسن ہائٹس سے تعلق رکھنے والی جنوبی ایشیائی کمیونٹی کی اہم شخصیات اور رہنماؤں نے بھی شرکت کی اور گورنر کے ری پبلکن امیدوار کا خیرمقدم کیا۔