📅 پیر، 26-10-2026 فیس بک یوٹیوب
ڈیلی اکثریتDaily Aksriyat
سچائی کی آواز — تازہ ترین خبریں اور روزنامہ
تازہ ترین

پیپلز ان نییڈ ( پین) نیو یارک کے زیر اہتمام فوڈ پینٹری ڈسٹربیوشن کی اھم تقریب کا انعقاد

🗓 26 Oct 2026
پیپلز ان نییڈ ( پین) نیو یارک کے زیر اہتمام فوڈ پینٹری ڈسٹربیوشن کی اھم تقریب کا انعقاد
نیو یا رک
پیپلز ان نییڈ ( پین) نیو یارک کے زیر اہتمام فوڈ پینٹری ڈسٹربیوشن کی اھم تقریب منعقد ہو ئی جسمیں ادارے کی سی ای او و کو فاونڈر نوشین علی اور دیگر والنٹیئرز نوجوان مرد و خواتین نے شرکت کیں ۔فوڈ پینٹری میں فروٹ سبزی اور دیگر گھریلو اشیا ء شامل تھے جو مستحقین خاندانوں میں بلا تفریق تقسیم کی گئی میڈیا سے بات چیت کر تے ہو ئے ادارے کی کو فاونڈر نوشین علی نے کہا کہ پین آرگنائزیشن کئ عر صے سے مختلف پراجیکٹس پر کام کر رہی ہے جسمیں طلباء و طالبات کی تربیت اور معاشرے کے پسے ہو ئے طبقے کی معاشی خو شحالی کیلئے اقدامات اٹھا نا شامل ہے اس موقع پر موجود والنٹیئرز نوجوانوں نے آرگنائزیشن کی کووڈ ایشوز سے لیکر اب کی کاوشوں کو سراہا اور اسے ادارے کی بانی سربراہ نوشین علی کی انتھک محنت کا نتیجہ قرار دیا