قائد کی رہا ئی تک تحریک جاری رہییگی ۔ظاہر شاہ طورو
🗓 29 Aug 2026
عمران خان کی رہائی تک تحریک جاری رہے گی ظاہر شاہ طورو
مردان ( )سابق صوبائی وزیر اور رکن صوبائی اسمبلی خیبرپختونخوا ظاہر شاہ طورو نے پاکستان تحریک انصاف کے سینیئر رہنما الیاس طورو کے ہمراہ طورو میں عمران خان رہائی تحریک اور سٹریٹ موومنٹ کے سلسلے میں پارٹی کارکنان اور مقامی علاقہ عمائدین سے خطاب کیا۔اس موقع پر ظاہر شاہ طورو نے کہا کہ 27 ستمبر کو وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل خان آفریدی کی قیادت میں اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ عمران خان کی رہائی کے لیے جاری عوامی اور جمہوری جدوجہد کا اہم مرحلہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی رہائی کے لیے تحریک کو منظم اور مؤثر انداز میں آگے بڑھانے کا فیصلہ ایک مدبرانہ اور بروقت فیصلہ ہے، جس میں خیبرپختونخوا کے عوام اور پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان بھرپور کردار ادا کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان اور عوام اپنے قائد عمران خان کے ساتھ مضبوطی سے کھڑے ہیں اور 27 ستمبر کا لانگ مارچ عوام کے جذبات اور آئین و قانون کی بالادستی کے لیے جدوجہد کی ترجمانی کرے گا۔ظاہر شاہ طورو نے واضح الفاظ میں کہا کہ یہ تحریک عمران خان کی رہائی تک جاری رہے گی اور رہائی کے بغیر کوئی واپسی نہیں ہوگی۔ انہوں نے کارکنان پر زور دیا کہ وہ مکمل اتحاد، نظم و ضبط اور پرامن طریقے سے 27 ستمبر کے عمران خان رہائی مارچ کو کامیاب بنانے کے لیے بھرپور تیاری کریں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ایک جمہوری اور عوامی جماعت ہے اور عوام کے بنیادی حقوق، آئین اور قانون کی بالادستی کے لیے اپنی سیاسی جدوجہد جاری رکھے گی۔ کارکنان اور عوام کو چاہیے کہ وہ متحد ہو کر اپنے قائد کی رہائی کے لیے اس تحریک میں بھرپور شرکت کریں۔اس موقع پر محلہ حفیظ آباد میں ایک ترقیاتی منصوبے کی تکمیل کے بعد افتتاح بھی کیا گیا۔ ظاہر شاہ طورو نے کہا کہ عوامی خدمت اور علاقے کی ترقی ان کی اولین ترجیح ہے اور وہ سیاسی جدوجہد کے ساتھ ساتھ اپنے حلقے کے عوام کو بنیادی سہولیات اور ترقیاتی منصوبے فراہم کرنے کے لیے اپنی ذمہ داریاں بھرپور انداز میں ادا کرتے رہیں گے اور یونین کونسل طورو سمیت بورے حلقہ بی کے 57 میں کروڑوں روپے کی مالیت کے ترقیاتی منصوبوں بر تیزی سے کام جاری ہے تقریب میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان اور مقامی افراد کی کثیر تعداد موجود تھی، جنہوں نے 27 ستمبر کے عمران خان رہائی مارچ اور تحریک کو کامیاب بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔