یو سفز ئی نڑیوالہ مرکزی کابینہ کا اھم اجلاس۔امور زیر غور ائیں۔صدارت۔ظاہر شاہ خان نے کی
🗓 10 May 2026
ملاکنڈ (نما ئندہ خصو صی)
*ملاکنڈ میں یوسفزئی عالمی جرگہ کابینہ کا اہم اجلاس، تنظیم سازی تیز کرنے کا فیصلہ*
ملاکنڈ(نمائندہ خصوصی) یوسفزئی عالمی جرگہ کی کابینہ کا ایک اہم اجلاس مقامی ہوٹل ملاکنڈ میں منعقد ہوا، جس میں تنظیمی امور، کابینہ کی تکمیل اور جشنِ پختونخوا کے اثرات پر تفصیلی غور کیا گیا۔ اجلاس کی صدارت قائم مقام صدر ایس پی(ر) ظاہر شاہ یوسفزئی نے کی جبکہ نظامت کے فرائض بیرسٹر عطاء اللہ خان نے انجام دیے۔
اجلاس کا آغاز تلاوتِ کلام پاک سے ہوا، جس کی سعادت اختر علی خان کو حاصل ہوئی۔ بعدازاں ایجنڈے کے مختلف نکات پر تفصیلی گفتگو کی گئی، جن میں جشنِ پختونخوا کے نتائج، مرکزی صدر کے انتخاب، ضلعی و صوبائی کابینہ کی تکمیل، نوجوانوں کی تنظیم سازی، جرگے کے دفتر کی تیاری اور شجرہ جات کے شعبے کی کارکردگی شامل تھے۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ صوبائی کابینہ 19 مئی تک مکمل کی جائے گی جبکہ ہر ضلع سے موزوں افراد کے نام طلب کیے جائیں گے۔ مرکزی صدر کے انتخاب کے حوالے سے چیئرمین کو اختیار دینے پر اتفاق کیا گیا تاہم اس سلسلے میں بڑی جرگہ کو اعتماد میں لیا جائے گا۔ اس کے علاوہ عیدالاضحیٰ سے قبل تمام ضلعی تنظیموں کی تکمیل کا بھی فیصلہ کیا گیا۔
مرکزی صدر برائے نوجوانان مدثر شاہ خان نے نوجوانوں کی تنظیم سازی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی اور کہا کہ ہر ضلع سے فعال نوجوانوں کو شامل کر کے تنظیم کو مزید مضبوط بنایا جائے گا۔
اجلاس میں جشنِ پختونخوا کی کامیاب تقریب کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ مقررین نے کہا کہ محدود وسائل اور کم وقت میں اتنا بڑا اور منظم پروگرام منعقد کرنا ایک تاریخی کارنامہ ہے۔ شرکاء نے منتظمین کی محنت، نظم و ضبط اور بہترین حکمت عملی کو سراہتے ہوئے اسے پشتون ثقافت کے فروغ کے لیے ایک اہم پیش رفت قرار دیا۔
اجلاس میں مرکزی چیئرمین ملک جہان عالم خان یوسفزئی، مرکزی سیکریٹری احمد علی خان یوسفزئی، سینئر نائب صدر ظاہر شاہ خان یوسفزئی، پروفیسر عالمگیر خان یوسفزئی، مدثر شاہ خان یوسفزئی، ڈاکٹر دلاور خان یوسفزئی، عبداللہ خان یوسفزئی، عطاء اللہ خان یوسفزئی مراد خان یو سفزئی سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔
اجلاس میں فضل الرحمن شاهد نے پشتونوں کے اتحاد، ملک و قوم کی ترقی، امن اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کرائی۔