📅 منگل، 16-06-2026 فیس بک یوٹیوب
ڈیلی اکثریتDaily Aksriyat
سچائی کی آواز — تازہ ترین خبریں اور روزنامہ
کھیل کے میدان

شعیب اختر نے عمرہ ادا کرلیا

🗓 18 Sep 2025
شعیب اختر نے عمرہ ادا کرلیا
مکہ مکرمہ: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر اور ٹیسٹ کرکٹر شعیب اختر نے عمرہ کی سعادت حاصل کرلی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر انہوں نے بیت اللّٰہ کے سامنے اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے اس کی اطلاع دی۔
شعیب اختر نے کہا کہ الحمد اللّٰہ عمرہ ادا کرلیا ہے اور ملک سمیت ان تمام لوگوں کے لیے دعا کی ہے جو سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین نے عمرہ کی ادائیگی پر انہیں مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کے پیغامات بھیجے