📅 منگل، 16-06-2026 فیس بک یوٹیوب
ڈیلی اکثریتDaily Aksriyat
سچائی کی آواز — تازہ ترین خبریں اور روزنامہ
تازہ ترین

ڈی سی چارسدہ کا شبقدر میں سیلابی صورتحال کا جا ئزہ۔ ھنگامی اقدامات اٹھانے کی ہدایت جاری

🗓 07 Apr 2026
ڈی سی چارسدہ کا شبقدر میں سیلابی صورتحال کا جا ئزہ۔ ھنگامی اقدامات اٹھانے کی ہدایت جاری
سیلاب کا خطرہ۔۔۔۔ صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے ڈپٹی کمشنر چارسدہ کا دورہ

ہینڈ آؤٹ بارودی
تحصیل شبقدر میں سیلابی صورتحال کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عظمت وزیر نے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور صورت حال کا جائزہ لے کر اداروں کو ہنگامی اقدامات کی ہدایت کی۔ جاری بارشوں کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر چارسدہ ڈاکٹر عظمت اللہ وزیر نے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر شبقدر کے ہمراہ تحصیل شبقدر کے علاقہ سبحان خوڑ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے سیلابی ریلے کے بہاؤ کا تفصیلی جائزہ لیا۔
دورے کے موقع پر ڈپٹی کمشنر نے ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122، ایریگیشن ڈیپارٹمنٹ اور ٹی ایم اے اہلکاروں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ ڈپٹی کمشنر نے عوام الناس سے اپیل کی کہ وہ سبحان خوڑ اور دیگر ندی نالوں کے کناروں سے دور رہیں اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔ انہوں نے مزید ہدایت کی کہ دریا کنارے موجود افراد کو فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل کیا جائے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے عوام کو آگاہ کیا گیا ہے کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال کی صورت میں فوری طور پر فلڈ کنٹرول روم نمبر 0919220144 یا ریسکیو 1122 پر رابطہ کریں۔