📅 منگل، 16-06-2026 فیس بک یوٹیوب
ڈیلی اکثریتDaily Aksriyat
سچائی کی آواز — تازہ ترین خبریں اور روزنامہ
تازہ ترین

مظفرآباد (آزاد کشمیر) میں پیر کے روز متضاد مظاہروں کے دوران فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے۔ شٹر ڈاؤن ہڑتال، انٹرنیٹ معطلی اور عوامی ایکشن کمیٹی و امن ریلی کے درمیان جھڑپوں نے حالات مزید کشیدہ کر دیے۔

🗓 30 Sep 2025
مظفرآباد (آزاد کشمیر) میں پیر کے روز متضاد مظاہروں کے دوران فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے۔ شٹر ڈاؤن ہڑتال، انٹرنیٹ معطلی اور عوامی ایکشن کمیٹی و امن ریلی کے درمیان جھڑپوں نے حالات مزید کشیدہ کر دیے۔
مظفرآباد (ڈان نیوز): آزاد جموں و کشمیر کے دارالحکومت میں پیر کے روز متضاد گروپوں کے مظاہروں کے دوران فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک پولیس اہلکار سمیت درجنوں افراد زخمی ہوگئے۔ واقعے کے بعد پورے علاقے میں کشیدگی بڑھ گئی، شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال کے باعث کاروبار اور ٹریفک معطل رہا۔

جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی (جے کے جے اے اے سی) کے اعلان کردہ احتجاج کے دوران امن ریلی اور مظاہرین کے درمیان تصادم ہوا۔ عینی شاہدین کے مطابق نیلم پل کے قریب مسلم کانفرنس رہنما راجہ ساقب مجید کی قیادت میں نکالی گئی ریلی پر فائرنگ ہوئی، جس کے نتیجے میں 30 سالہ دکاندار محمد صدیق جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے۔

مظفرآباد اور گردونواح میں موبائل و انٹرنیٹ سروس معطل ہے، جس کے باعث رابطوں میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔ جے کے جے اے اے سی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ کچھ عناصر آزاد کشمیر میں 9 مئی جیسی صورتحال پیدا کرنا چاہتے ہیں۔ دوسری جانب آج (منگل) کو دوبارہ لال چوک مظفرآباد میں بڑا اجتماع ہوگا جہاں آئندہ لائحہ عمل کا اعلان متوقع ہے۔

راولاکوٹ، سدھنوتی اور بھمبر میں بھی احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں، جب کہ کاروباری مراکز بند اور سڑکیں سنسان نظر آئیں۔