ٹرمپ اور نیتن یاہو کی مشترکہ پریس کانفرنس، غزہ جنگ بندی منصوبے کا اعلان
🗓 30 Sep 2025
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مجوزہ غزہ جنگ بندی منصوبے کا اعلان کردیا۔
ٹرمپ نے کہا کہ آج مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے ایک تاریخی دن ہے، ہم خطے میں امن اور استحکام کے لیے کام کریں گے اور غزہ امن معاہدے کے قریب پہنچ چکے ہیں۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ان کے امن منصوبے کو عرب اور مسلم ممالک کی حمایت حاصل ہے، جبکہ وزیراعظم پاکستان اور دیگر عالمی رہنماؤں نے بھی اس کی تائید کی ہے۔
ٹرمپ نے مزید کہا کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے میرا امن منصوبہ تسلیم کرلیا ہے۔ انہوں نے ایران سے متعلق معاہدے پر بھی اتفاق کیا اور نیتن یاہو کا شکریہ ادا کیا۔