📅 منگل، 16-06-2026 فیس بک یوٹیوب
ڈیلی اکثریتDaily Aksriyat
سچائی کی آواز — تازہ ترین خبریں اور روزنامہ
تازہ ترین

ایف سی خیبرپختونخواہ نارتھ اور ہُوپ اینڈ ہیل کا قبائلی ضلع خیبر میں فری میڈیکل کیمپ

🗓 29 Sep 2025
ایف سی خیبرپختونخواہ نارتھ اور ہُوپ اینڈ ہیل کا قبائلی ضلع خیبر میں فری میڈیکل کیمپ
خیبر: سیکیورٹی فورسز عوامی حفاظت کے ساتھ ساتھ فلاح و بہبود کے منصوبوں میں بھی پیش پیش ہیں۔ اسی سلسلے میں ایف سی خیبرپختونخواہ نارتھ اور Hope and Heal آرگنائزیشن کے اشتراک سے علاقے گوگرینا اور ملحقہ دیہات کی عوام کے لیے خیبر بازار میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔

کیمپ میں 13 مستند ڈاکٹروں نے بارہ سو سے زائد مریضوں کا مفت طبی معائنہ کیا اور مختلف امراض میں مبتلا افراد کو مفت ادویات فراہم کیں۔ خواتین مریضوں کے لیے خصوصی طور پر لیڈی ڈاکٹرز کا انتظام بھی کیا گیا۔

مقامی عمائدین نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نہ صرف امن قائم کرنے میں کامیاب رہی ہیں بلکہ عوامی خدمت اور فلاحی سرگرمیوں میں بھی نمایاں کردار ادا کر رہی ہیں۔