📅 منگل، 16-06-2026 فیس بک یوٹیوب
ڈیلی اکثریتDaily Aksriyat
سچائی کی آواز — تازہ ترین خبریں اور روزنامہ
تازہ ترین

رئیل اسٹیٹ معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، فضل ربانی ایڈوکیٹ

🗓 29 Sep 2025
رئیل اسٹیٹ معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، فضل ربانی ایڈوکیٹ
مردان: سابق صوبائی وزیر خوراک اور ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن فضل ربانی ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ رئیل اسٹیٹ سیکٹر ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ وہ مردان میں منعقدہ سبحان سمارٹ سٹی پراپرٹی ڈیلرز کنونشن سے خطاب کر رہے تھے۔

فضل ربانی ایڈوکیٹ نے کہا کہ مہنگائی کے دور میں عوام کے لیے آسان اقساط اور کم قیمت پر پلاٹ حاصل کرنا سنہری موقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ سبحان سمارٹ سٹی مردان میں سرمایہ کاری محفوظ اور منافع بخش ثابت ہوگی۔

کنونشن سے جائیداد ڈاٹ کام کے سی او او عمیر خان اتوزئی، سبحان خان، فواد خان، حلیم خان اور دیر قومی موومنٹ کے صدر شیخ اکبر خان نے بھی خطاب کیا۔ مقررین نے کہا کہ یہ رہائشی منصوبہ مردان میں جدید سہولیات کے ساتھ سنگ میل ثابت ہوگا۔

تقریب میں ڈیلرز اور سرمایہ کاروں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ اس موقع پر جائیداد ڈاٹ کام کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ تین ماہ کے اندر 20 پلاٹ فروخت کرنے والے ڈیلر کو عمرے کا پیکج جبکہ 10 پلاٹ فروخت کرنے والے کو موٹرسائیکل دیا جائے گا۔

شرکاء نے سبحان سمارٹ سٹی کی انتظامیہ کو مردان میں جدید رہائشی منصوبہ متعارف کرانے پر خراج تحسین پیش کیا۔