خالد خان خٹک خیبر سو سائٹی آف امریکہ کے صدر اور ناصر خان جنرل سیکر ٹری منتحب۔تاج اکبر خان؛ ڈاکٹر جمشید اور عبد اللہ نے نوٹیفیکشن جاری کر دیا
🗓 16 May 2026
خالد خٹک خیبر سوسائٹی امریکہ کے صدر منتخب، نئی کابینہ کا اعلان
امریکہ میں مقیم پاکستانی و پختون کمیونٹی کی معروف سماجی تنظیم “خیبر سوسائٹی امریکہ” کے انتخابات مکمل ہونے کے بعد نئی کابینہ کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا۔ انتخابات کے نتیجے میں خالد خٹک کو صدر منتخب کر لیا گیا، جبکہ دیگر عہدیداران بھی متفقہ طور پر منتخب ہوئے۔
اعلان کردہ کابینہ کے مطابق محمد ناصر جنرل سیکریٹری، سجاد خان سینئر نائب صدر، عبداللہ خان نائب صدر، محمد سہیل فنانس سیکریٹری، امان اللہ انفارمیشن سیکریٹری، ریحانہ میکین خان ویمن ونگ سیکریٹری اور شیر خان جوائنٹ سیکریٹری منتخب ہوئے ہیں۔
اس موقع پر نومنتخب صدر خالد خٹک نے اراکین اور کمیونٹی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ نئی ٹیم تنظیم کو مزید فعال بنانے، کمیونٹی کے مسائل کے حل اور باہمی اتحاد و بھائی چارے کے فروغ کے لیے بھرپور کردار ادا کرے گی۔
کمیونٹی رہنماؤں اور مختلف سماجی شخصیات نے نومنتخب کابینہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ خیبر سوسائٹی امریکہ نئی قیادت میں مزید ترقی کرے گی اور کمیونٹی کی خدمت کا سفر جاری رکھے گی۔